صدارتی انتخاب کے لئے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی

Presidential Election

Presidential Election

صدارتی انتخاب کے لئے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے صدارتی امیدوار ممنون حسین اور تحریک انصاف کے امیدوار وجیہہ الدین احمد حامیوں کی تعداد میں اضافے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں

صدارتی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے ممنون حسین اور تحریک انصاف کے وجہیہ الدین احمد کے درمیان مقابلہ ہے ۔ دونوں امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ صدارتی امیدوار ممنون حسین ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرکے حامیوں کے جوش و جذبے کو بڑھائیں گے تو وجیہہ الدین احمد ن لیگ کے مخالفین کا دل جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وجیہہ الدین عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کے حصول کی کوشش کریں گے۔ تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار خیبر پختون خوا کا دورہ بھی کر رہے ہیں جہاں وہ جماعت اسلامی کے رہنماں سے ملاقات میں ان سے ووٹ کی درخواست کریں گے۔