اسلام آبا (جیوڈیسک) صدارتی انتخابات کے لئے رابطے جاری ہیں، مسلم لیگ ن کے وفد نے آفتاب شیر پا اور مولانا فضل الرحمن سے الگ الگ ملاقات کی اور صدارتی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کیلئے باضابطہ درخواست کی۔ مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنوں حسین، اسحاق ڈار، اقبال ظفر جھگڑا۔
راجہ ظفر الحق اور پرویز رشید پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پا سے ملاقات کی اور صدارتی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ن لیگ کے چار رکنی وفد نے بعد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات کی اور ان سے ممنون حسین کی حمایت کی باضابطہ درخواست کی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کی حمایت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ آج پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔