اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی فہرستیں مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ اور اسمبلیوں کے سیکریٹریز کو لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔
اس سے قبل نئے صدر کا انتخاب کرایا جانا ہے۔ اس لئے ارکان کی حروف تہجی کی ترتیب سے فہرستیں تیار کر کے جلد از جلد الیکشن کمیشن کو فراہم کریں تاکہ صدارتی انتخاب کیلئے حتمی ووٹرز فہرستیں مرتب کی جا سکیں۔