صدارتی انتخابات، نامزدگی فارم کی پرنٹنگ مکمل کر لی گئی

Presidential Elections

Presidential Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی پرنٹنگ مکمل کر لی گئی ہے،دنیا نیوز نے فارم کی کاپی حاصل کر لی ہے۔ نامزدگی فارم میں صدارتی الیکشن کے امیدوار کیلئے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کیلئے سینیٹ یا اسمبلی کا رکن ہونا لازمی ہے۔

نامزدگی فارم میں صدارتی امیدوار کیلئے پاکستانی ووٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔امیدوار کو اپنا رجسٹرڈ ووٹر نمبر فارم میں درج کرنا ہو گا۔فارم دو صفحات پر مشتمل ہے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پانچ سو سے زائد فارمز کی طباعت کرائی گئی ہے۔صدارتی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دینگے اور کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کریں گے۔