صدارتی انتخاب: پیپلز پارٹی کا امیدوار کی حمایت کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ

Presidential election

Presidential election

صدارتی انتخاب میں پیپلزپارٹی کا امیدوار کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم سے رابطہ کر لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بابر غوری اور رحمان ملک نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد سے رابطہ کیا۔

صدارتی انتخاب پیپلز پارٹی کا امیدوار کی حمایت کے لئے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سے رابطہ کیا اور صدارتی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں رضا ربانی کی حمایت کی درخواست کی۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رابطہ کیا اور صدارتی انتخاب پر تبادلہ خیال کیا۔ اور ایم کیو ایم سے صدارتی انتخاب میں اپنے امیدوار کی حمایت کے لئے درخواست کی۔ ایم کیو ایم نے حمایت کرنے یا کرنے کے حوالے سے وقت مانگ لیا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حمایت کرنے یا نہ کرنے یا اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ ہوگا۔