صدارتی انتخابات: پولنگ کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری

Presidential Elections

Presidential Elections

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدراتی انتخابات کے لیے پولنگ مروجہ طریقہ کار کے تحت ہوگی۔ یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعہ ہوگا اور سفید رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔

ووٹر جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہے گا اس کے نام کے آگے کراس کا نشان لگا ئے گا۔ کراس کے نشان کے علاوہ کوئی اور نشان لگایا گیا تو ووٹ ضائع قرار دیا جائے گا۔ کراس کا نشان اگر کسی دوسرے امیدوار کے خانے کو مس کرتا ہے تو وہ ووٹ بھی ضائع قرار دیا جائے گا۔