صدارتی انتخابات شیڈول، سپریم کورٹ ن لیگ کی درخواست پر آج سماعت کریگا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفرالحق کی صدارتی انتخابات کاشیڈول تبدیل کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نیبنچ بنا دیا،آج سماعت ہو گی۔ صدارتی انتخابات کے شیڈول پر حکومت اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی،مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفرالحق نے انتخابی شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے۔

کہ صدارتی انتخابات رمضان المبارک کے آخری عشرے میں نہ کرائے جائیں۔سو سے زائد ارکان پارلیمنٹ چھ اگست کو عمرے کی ادائیگی، اعتکاف سمیت دیگر عبادات میں مصروف ہوں گے۔اس وجہ سے وہ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال پائیں گے۔

سینیٹر راجہ ظفرالحق نے تجویز پیش کی کہ صدارتی انتخابات تیس جولائی کو کرائے جائیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر امین فہیم کا کہنا ہے کہ ایک روز پہلے الیکشن کمیشن اپنا حتمی فیصلہ دے چکا ہے جس کے بعد عدلیہ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔