ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام رائج کروانے کےلیے ہماری سیاسی جماعت ترک ایوان میں قرارداد پیش کرے گی۔
وزیراعظم نے افیون قارا حصار کے ایوان تجارت و صنعت سے خطاب کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایوان میں پیش کی جانے والی ہماری اس قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظوری ملے گی جس کے بعد ہم ریفرنڈم کے لیے عوام سے رجوع کریں اور اور جو بھی فیصلہ ہوگا اُسے تسلیم کرلیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ترمیم آئین کی صورت میں ہم ملک کے قانونی اداروں اور ایوان کو مزید با اختیار بنائیں گے۔