لاہور: کشمیر سنٹر لاہور کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر بھارت کی فوجی یلغار کے اقدام کے خلاف پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر لاہور’ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر لاہورڈویژن’ جماعت اسلامی آزادکشمیر پنجاب شاخ’جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر لاہورڈویژن’ کشمیر جرنلسٹس فورم’ مسلم لیگ (ن) لاہور ‘جموں وکشمیروکلاء محاذ ‘کشمیر سٹڈی فورم’ مہاجرین لداخ فورم پاکستان کے رہنمائوںاور کارکنان سمیت سٹی ٹیکنالوجی کالج کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے سے ممتاز اقلیتی رہنماجے سالک’ڈائریکٹرکشمیر سنٹرلاہور سردارساجد محمود’رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ نذیر ‘غلام محی الدین دیوان’ سید نصیب اللہ گردیزی’غلام عباس میر”علامہ پیرسیف الدین سیف’ مولانا فصیح الدین سیف’ اعجاز احمد کیانی’فاروق آزاد’بیگم زرقا جاوید’راجہ شہزاداحمد’ مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ’ راجہ شیر زمان خان’چوہدی یونس’ مرزاعامر جرال’ خالد منہاس’ ڈاکٹراحسن مسعود’محمدابراہیم لداخی ‘منظورحسین گیلانی نے خطاب کیا۔
جے سالک نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کیلئے شرم کی بات ہے کہ وہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرواسکی’ سردارساجد محمودنے کہا کہ بھار نے کشمیر پر فوجی یلغارکرکے عالمی اصولوں اور قوانین کی دھجیاں بکھیر کردیں۔ڈاکٹرفرزانہ نذیر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی اپنالہوپیش کرنے کیلئے تیاررہے۔غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جتنے بھی مظالم ڈھالے ایک دن اسے ان مظالم کا سودسمیت حساب دینا پڑیگا۔ علامہ پیرسیف الدین سیف نے کہا کہ بھارت کا ایک ہی علاج ہے اوروہ جہاد ہے۔ غلام عباس میر نے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتاہے لیکن وہ جمہوری اصولوں کے تحت کشمیریوں کو ان کا حق ِ خودارادیت دینے پر راضی نہیں۔ سید نصیب اللہ گردیزی نے کہا کہ لندن میں کشمیریوں کے ہونیوالے لندن مارچ نے ثابت کردیا کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔بیگم زرقا جاوید نے کہا کہ آج یوم سیاہ مناتے ہوئے دنیابھر میں مقیم کشمیری عالمی برادری کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ کل بھی بھارت کیخلاف تھے اور آج بھی اس کے خلاف ہیں۔ چوہدری یونس نے کہا کہ بھارت اپنی فوجیں فوری طورپر کشمیر میں سے نکال لے۔اعجاز احمدکیانی نے کہا کہ کشمیری لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے کے باوجود تحریک آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راجہ شہزاداحمد نے کہا کہ بھارت ساڑھے سات لاکھ مزید فوج بھی اگر کشمیر میں تعینات کردے تو وہ کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو قید نہیں کرسکتا۔ خالد منہاس نے کہا کہ ظلم وجبر کی رات جتنی طویل ہوآزادی کا سورج ضرور طلوع ہوکررہے گا۔فاروق آزادنے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔
کیپشن: کشمیر سنٹر لاہور کے زیرہتمام پریس کلب کے سامنے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹرفرازانہ نذیر’سردارساجد محمود’پیر سیف الدین سیف’ غلام محی الدین دیوان ‘ بیگم زرقا جاوید’ نصیب اللہ گردیزی’ چوہدری یونس’اعجاز کیانی’ راجہ شہزاد’فاروق آزاد’غلام عباس میر’راجہ شیرزمان اور دیگر خطاب کر رہے ہیں۔