حاصل پور (بیورورپورٹ) پریس کلب حاصل پور تقریب حلف برداری 2015 میں چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت ممبر پنجاب اسمبلی محمد افضل گل MAP حلقہ 274 ، DSP حاصل پور رائو نعیم شاہد ، SHO صدر رانا محمد اکمل رسول اور سٹی SHO محمد افضل کھوکر و جملہ تحصیل بھر کے معززین کی حلف برداری میں شرکت ۔ تفصیل کے مطابق پریس کلب حاصل پورمیں تقریب حلف برداری 2015 ہوئی جس میں چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب محمد افضل گل MAP حلقہ 274 ، DSP حاصل پور رائو نعیم شاہد ، SHO صدر رانا محمد اکمل رسول اور سٹی SHO محمد افضل کھوکر و جملہ تحصیل بھر کے معززین کی حلف برداری میں شرکت۔ محمد افضل گل MPA نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے حاصل پور کی تعمیر و ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے خطیر رقم ملنے پر کام شروع ہو چکے ہیں ۔ جس میں حاصل پور تا بہاولپور روڈ کی ون وے تکمیل ، ساڑھے پانچ ارب کا پروجیکٹ ہے جو اس سال میں مکمل ہو جائے گا۔ جس سے حاصل پور سے بہاولپور کا سفر آسان ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ تحصیل حاصل پور میں صاف پانی کا میگا پروجیکٹ وزیراعلیٰ نے خصوصی دلچسپی سے منظوری کا اعلان کر دیا ہے جلد کام شروع ہو جائے گا۔ ممبر پنجاب اسمبلی و چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی محمد افضل گل کا نو منتخب پریس کلب حاصل پور میں پریس کلب کی فلاح و بہبود کی گزارشات پیش کیں۔ چئیرمین پریس کلب چوہدری ندیم خالق نے کہا کہ ہمارے نوجوان صحافی ساتھی حاصل پور کی نشاندہی کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ میں نئے آنے والے صحافیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سئینر کی عزت کریں اور ان سے رہنمائی لیں۔ DSP حاصل پور رائو نعیم شاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی میرے بھائی ہیں میری کوششیں ہر وقت ان کے ساتھ ہیں۔ محمد افضل گل MPA نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی کالونی کی فائل وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہے اوربہت جلد حاصل پور میں صحافی کالونی کا اعلان ہو جائے گا اور بہت جلد حاصل پور کے صحافیوں کو خوشخبری سنائو ں گا۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج حاصل پور محمد مشتاق تھہیم نے صحافیوں کی دلجوئی کے لیئے اپنا خطاب کیا۔ آخر میں نئے منتخب ہونے والے پریس کلب کے ارکان سے حلف لیا گیا۔
صدر میاں سہیل اکرم ، جنرل سیکرٹری ملک عبدالرشید، سرپرست اعلیٰ راشد پرویز چوہدری، PPS سہیل منیر باجوہ ، سنئیر نائب صدر ملک محمد یاسین، نائب صدر ملک زبیر، نائب صدر سلمان گل سے حلف لیا۔ پریس کلب کی اس تقریب میں سیاسی و سماجی لوگوں کی بھر پور تعداد نے شرکت کی جس میں چوہدری لیاقت علی، TMO چوہدری محمداکرم وا ہلہ، چوہدری یعقوب گل، علی شیر کاہلوں، حیدر علی، اقبال جیلانی کے علاوہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔