گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان ) پر یس کلب گلیانہ کے سال 2015ء کے نو منتخب صدر راجہ آفتاب احمد اور ان کی کا بینہ کی تقریب حلف برداری مقامی ر یسٹورینٹ میں منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کو ٹلہ تھے۔ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کی حکومت نے صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں۔ صحافی اور سیاسی ریل کی پٹری کی ماند ہوتے ہیں جیسے ٹرین ایک پٹری پر نہیں چل سکتی اس طرح سیاست اور صحافت ایک پٹری پر نہیں سکتی ۔بلکہ سیاست اور صحافت مل کر دو پٹریوں کا کردار ادا کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گلیانہ پریس کو میری جہاں بھی ضرورت ہو گی میں ہر وقت حاضر ہوں۔ ہر صحافی اور سیاسی پر فرض ہے کہ وہ ملک پاکستان کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔بلکہ اس مقدس پیشے کو احسن طریقے سے انجام دیں۔انھوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے صحافیوں کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کو عبد الستار مرزا جیسے نوجوان صحافی ملے ہیں۔ان کی قیادت میں متحد ہو کر گجرات کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ ہم نے میرٹ کو ترجیح دی ہے نوجوان نسل آگے آ رہی ہے ہم انشاء اللہ ملک پاکستان کو یورپین لیول پر لائیں گے۔
سابق ایم پی اے عامر عثمان عادل نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں ۔شہر کے صحافیوں کی نسبت دیہی علاقوں کے صحافیوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جو دن نیوز اکٹھی کرتے ہیں اور شام کو ان نیوز کو اپنے اپنے اداروں کو ارسال کرتے ہیں۔لیکن جب اشتہارات کا وقت آتا ہے تو ان لاہور یا اسلام آباد بلا لیا جاتا ہے۔ کہ اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کو ہم سے اشتہارات کے پیسے لے جاو جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔سیاسیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے صحافی بھائیوں کا خیال رکھیں۔
صدر پریس کلب گجرات عبد الستار مرزا نے کہا کہ جس پیشے سے ہم سب منسلک ہیں ہم پر بڑی بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ ہم نے ہی اس معاشرے کی اصلاح کرنی ہے۔ ہم نے ہر اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔اور ہم نے اپنی بھی حفاظت کرنی ہے ۔ہم نے قلم کی حرمت کو پامال نہیں کرنا ۔بلکہ اپنے مشن کو ڈٹ کر آگے لانا ہے۔ آج کے دور میں قلم اور کیمرہ کی بہت ویلیو ہے لیکن اس کو ناجائز استعمال نہیں کرنا ۔بلکہ مثبت کاموں کے لئے استعمال کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ڈنگہ کے صحافیوں پر بھی بے جا ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں بلکہ سرکاری اور غیرسرکاری آفیسران جو کہ عوامی خدمت کے لئے حکومت سے لاکھوں روپے تنخوایں وصول کر رہے ہیں۔ اور اپنی ڈیوٹیوں میں کوتاہی برت رہے ہیں۔ان کا پیچھا کریںگے۔
دیگر شخصیات میں صدر پریس کلب گجرات عبدالستارمرزا ، نو یدالحسن شاہ ،ڈاکٹر تجمل منیر، نصراللہ چو ہدری ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر سید علی محمد شا ہ ڈی ڈ ی ایچ او کھاریاں ، ڈاکٹر محمد عباس، سید تنو یر نقوی ، زاہد مصطفی اعوان صدر پاک پریس کلب فرانس ، شفقت علی بٹ سابق صدر پریس کلب گلیانہ ، عمر فاروق اعوان ، صحافی زاہد اقبال آزاد ،سلیم شہزاد ،ملک فیصل عباس ، عبدالغفور مرزا ، چوہدری آصف جاہ ، حاجی محمد یو سف، ڈا کٹر رفا قت علی راجہ ،محمد شہباز،لا لہ محمد الیاس لڈر، ڈاکٹر عطاالرحمن ،ڈاکٹر انصر فاروق ،قیصراسمعیل، محمد نقاش بھٹی ،مرزانعیم ، چو ہد ری عمرا ن ڈھل ، ملک مد ثر اعوان ، چو ہدری مبشر علی الفضل سو یٹس ، ڈاکٹر رشید احمد ، ملک اقبال اعوان سابق ناظم یو سی ملکہ ، ملک افتخار احمد اعوان ، بائو الیاس ، چو ہدری اعظم پلا ہو ڑی ، ڈاکٹر نشان علی سجا د ، چو ہد ری سلیم بہا در کتوار سمیت سینکڑوں افراد شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت حافظ محمد افضل شاہد نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض ملک فیصل عباس نے سرانجا م دیے۔ صدر پریس کلب گلیا نہ را جہ آ فتا ب احمد نے خطبہ استقبا لیہ پیش کیا۔ جبکہ مقررین میں عبدالستار مرزا صدر پریس کلب گجرات ، سابق ایم پی اے چو ہدری عامر عثمان عادل، ڈاکٹر محمد عباس گلیانہ شامل تھے۔ اس مو قع پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کو ٹلہ نے پر یس کلب گلیانہ کے نو منتخب صدر راجہ آفتاب احمد جنرل محمد شہباز ، جوائنٹ سیکرٹری عمر فاروق اعوان سمیت دیگر نو منتخب کا بینہ کے ارکان سے حلف لیا۔