لاہور کی خبریں 2/6/2014

پنجاب کے دل لاہور میں کیتھولک چرچ نے 1842ء میں برصغیر کے بچوں اور نوجوانوں کیلئے سینٹ فرانسیس ہائی سکول تعمیر کیا

لاہور( پی ایم این )پنجاب کے دل لاہور میں کیتھولک چرچ نے 1842ء میں برصغیر کے بچوں اور نوجوانوں کیلئے سینٹ فرانسیس ہائی سکول تعمیر کیا تاکہ آنے والی نسلیں تعلیم سے فیض یاب ہوں، قیام پاکستان کے بعد سینٹ فرانسیس ہائی سکول وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں کوشاں رہا، آرچ بشپ لاہور سبسٹین فرانسس نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر الزام عائد کیاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز اور وفاقی وزیر کامران مائیکل نے اقلیت کی تختی لگا کر سینٹ فرانسیس ہائی سکول انارکلی پر قبضہ کیا ہوا ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ہمیں سکول واپس نہیں کیا جا رہا جس پر تمام مسیحی برادری 14جون کو کالی پٹیاں باندھ کر لاہور پریس کلب سے گورنر ہائوس تک احتجاجی مارچ کریں گے اور دھرنا دیں گے ‘صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کو کئی بار درخواستیں دیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ‘ چرچ کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جا رہی ہے ؟ ۔آرچ بشپ لاہور نے مزیدکہاکہ ڈی سی او لاہور سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سینٹ فرانسیس ہائی سکول کے درخت کاٹ کر فروخت کر رہے ہیں جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوںنے وزیراعظم میاں نوازشریف ،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انہیں فی الفور سینٹ فرانسیس ہائی سکول واپس کیا جائے تاکہ سکول کی تعمیر نو کرکے اس میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ 19دسمبر 2013کو وزیراعظم میاں نوازشریف نے گورنر ہائوس کرسمس کی تقریب میں مسیحیوں سے وعدہ کیا تھا لیکن وہ بتائیں کہ اب کس کے مفاد میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے حکومت کو باور کروایا کہ بارہا درخواستیں دینے کے باوجود ہمیں فرانسیس ہائی سکول بدنیتی کے باعث چرچ کے حوالے نہیں کیا جارہا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس 12دن ہیں اگر اس کے بعد بھی ہمارے مطالبے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پھر تمام مسیحی 14جون کو لاہور پریس کلب سے گورنر ہاوس تک ہاتھوں میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاجی مارچ کریںگے اور دھرنا دیں گے اور اس وقت تک دھرنا دیئے رکھیںگے جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کینڈین سٹی گوادر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مشتاق حسین کھوکھر نے کہا ہے
لاہور(پی ایم این )کینڈین سٹی گوادر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مشتاق حسین کھوکھر نے کہا ہے کہ مین مند روڈ کے فرنٹ پر واقع کینڈین سٹی ناصرف گوادر بلکہ پاکستان کی واحد ہاوسنگ سوسائٹی ہے۔ جس میں ممبرز کے انتقال کے بعد اس کے لواحقین کو بقیہ تمام اقساط معاف کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں اِنڈور سوئمنگ پول، 80فٹ چوڑی کشادہ سٹرکیں ، پارکس، مساجد اور زندگی کی دیگر تمام سہولیات دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ کینڈین سٹی اے ماسٹر پلان کے تحت تعمیر کی جارہی ہے۔ مشتاق حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم عوام کو بتا سکے کہ ہم عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہیں ہیں۔ہمارے ایک الاٹی محمد امین کی وفات کے بعد ان کے بیٹے محمد مبین کو اپنے وعدے کے مطابق تما م اقساط معاف کرکے پلاٹ کے کاغذات ان کے حوالے کر رہے ہیں، جبکہ محمد امین(محروم) نے صرف 15فیصد اقساط ادا کی تھی،اس پانچ مرلے پلاٹ کی کل رقم 412000روپے ہے،