مرکزی مومند پریس کلب میں ادبی تنظیم مومند ادبی ٹولنہ کا مشاعرہ اور تنقیدی اجلاس ہوا

Meeting

Meeting

مہمند ایجنسی : مرکزی مومند پریس کلب میں ادبی تنظیم مومند ادبی ٹولنہ کا مشاعرہ اور تنقیدی اجلاس زیر صدارت محمد ارشاد ارشاد مرکزی مومند پریس کلب غلنئی میں ہوا نظامت کے فرائض وصال مومند نے ادا کیے۔

اجلاس میں مقامی شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پولیٹیکل انتظامیہ پر شدید تنقید کی گئی کہ حاجی صاحب ترنگزئی کا سالانہ عرس، سیمینار اور تقریبات منعقد نہیں کرائے جا سکے۔ حالانکہ گزشتہ پولیٹیکل انتظامیہ نے سپورٹس اینڈ کلچر کے تعاون سے یہ سلسلہ شروع کیا تھا۔

اس مقصد کے لیے فنڈز بھی مختص کیے گئے تھے۔ اجلاس میں مذکورہ عرس اور سیمینار فوری منعقد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں حیران مومند نے تنقید کے لیے غزل پیش کی جس پر سیرحاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں خیال مومند، غلام حسین محب، غزل مومند، وصال مومند، حیران مومند، عرفان اللہ احساس، روح اللہ خپلواک، حرم اللہ حرم، اصف خان زردول بابو، مکمل خان اور مرکزی مومند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند نے شرکت کی۔