مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس، صحافی عمران مصطفائی کو لوٹنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں قصور کے صحافی عمران مصطفائی کو لوٹنے والے نا معلوم ڈاکوئوں کو فوری گرفتار کرکے لوٹا گیا مال بر آمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پریس کلب زبیر احمد بھٹی نے کہا کہ جہاں صحافی محفوظ نہ ہو اور صحافی کے ساتھ ڈاکیتی کرنے والے ملزمان بھی گرفتار نہ ہو سکیں وہاں عوام شہری کیسے محفوظ ہو گا کیونکہ عام آدمی کے افسران تک رسائی ممکن نہیں ہوتی جبکہ صحافی تو انصاف کے حصول کیلئے ہر دروزہ آسانی سے کھٹکٹا سکتا ہے۔
ہم ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرکے لوٹا گیا مال بر آمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔