مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے وفد کی ڈی سی او قصور محمد شاہد سے ملاقات، وفد میں صدر محمد عمران سلفی،سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی، جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی، چیئرمین زبیر احمد بھٹی، چیئرمین سپریم کونسل چوہدری منظور احمد، صدر الیکٹرنک میڈیا ارشد علی شامی ودیگر صحافی شامل، عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی سی او قصور کی طرف سے تجاوزات کے خلاف فوری کاروائی کا حکم، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران صدر پریس کلب محمد عمران سلفی، سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی، جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی، چیئرمین زبیر احمد بھٹی، چیئرمین سپریم کونسل چوہدری منظور احمد، صدر الیکٹرنک میڈیا ارشد علی شامی، سنیئر نائب صدر محمد اکمل کھوکھر،فنانس سیکرٹری عمر شاہین اور کاشف بھٹہ پر مشتمل صحافیوں کے وفد نے ڈی سی او قصور محمد شاہد سے تعارفی ملاقات کی۔
جبکہ ڈی سی او قصور محمد شاہد کی توجہ مصطفی آباد کے مسائل کی طرف دلائی گئی جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی سی او قصور محمد شاہد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے بغیر ہم اپنے آپ کو مکمل تصور نہیں کر سکتے، میڈیا مسائل کو کرپشن کو اجاگر کرکے ہمیں انہیں حل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مثبت صحافت اصل میں دکھی انسانیت کی خدمت ہے،پریس کلب مصطفی آباد نے ہمیشہ مثبت صحافت کر فروغ دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران اپنی روایت کو بر قرار رکھیں گے۔