مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/06/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی کو ڈسٹرکٹ قصور کے بہترین صحافی کا ایوارڈ دے دیا گیا، ایوارڈ صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری و سنیئر صحافی محسن بلال خان نے دیا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات ، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری و سنیئر صحافی محسن بلال خان کی طرف سے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کو ڈسٹرکٹ قصور کا بہترین صحافی کا ایوارڈ دے دیا گیا، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی ( رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی کو رجسٹرڈ کروایا آج تک صحافی اپنے صحافتی فرائض کرایہ پر حاصل کی گئی جگہ پر انجام دے رہے تھے انہوں نے خصوصی کوشش کرتے ہوئے ایک خوبصورت بلڈنگ کو صحافیوں کیلئے حاصل کیا، اور اب صحافیوں کالونی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں، ان کی صحافیوں کیلئے خدمات پر ڈسٹرکٹ قصور کا بہترین صحافی قرار دیتے ہوئے ایوارڈ دیا گیا ، اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے ایک عزاز کی بات ہے جو مصطفی آباد للیانی کی تمام صحافی برادری کے نام کرتا ہوں کیونکہ میں آج جس مقام پر ہوں صحافیوں برادری کے بہترین تعاون کی وجہ سے ہوں، پریس کلب کی رجسٹریشن، پریس کلب کا حصول اور صحافی کالونی کیلئے کوششیں ایک بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، میں پہلے سے بڑھ کر صحافیوں کی خدمت کروں گا، پریس کلب مصطفی آباد للیانی کو صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری کی سر پرستی میں ڈسٹرکٹ قصور کا مثالی پریس کلب بنائوں گا میرا مشن ہے، اور مجھے یقین ہے کہ صحافیوں کیلئے صحافی کالونی کیلئے جگہ بھی جلد ہی حاصل کر لی جائے گی،
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس، مقامی صحافی کو زیدی شاہ کو لوٹنے والے ڈوکو گرفتار کرنے کا مطالبہ، گزشتہ روز تین نا معلوم ڈاکو سید اسرار احمد زیدی سمیت 8افراد کو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گزشتہ روز مقامی صحافی صدر الیکٹرنک میڈیاایسوسی ایشن مصطفی آباد سید اسرار احمد زیدی شاہ سمیت 8افراد کو لوٹنے کی بھر پور مذمت کی گئی اور اجلاس میں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او لاہور و کاہنہ پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ گزشتہ روز سید اسرار احمد زیدی شاہ سمیت 8افراد سے ایک لاکھ ہزار روپے نقدی 8موبائل فون چھین کر لے گئے تھے ان افراد کو لوٹنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان سے مال مسروقہ بر آمد کروایا جائے، اجلاس میں شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،چوہدری ہاشم علی خاں، چوہدری اصغر علی، شہزاد،چوہدری منظور احمد، بابا طارق مقبول،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی،افتخار احمد، ارشد علی جوئیہ، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی،غلام قادر،عامر بھٹی، رانا عرفان،سردار ہاون اقبال سندھو،محمد سعید، ودیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی،
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے پیپلز پارٹی اور ن لیک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں عوام کو بے وقوف بنا کر ملک کو لوٹ رہی ہیں ، جس کا ثبو ت ماڈل ایان علی کے کیس میں دن بدن بدلتی صورتحال ہے، ساری دنیا کو معلوم ہے ماڈل کس کے کہنے پر اور کس کا پیسہ ملک سے باہر لے جارہی تھی مگر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، بلکہ جس ایف آئی اے کے انسپکٹر نے ماڈل کو پکڑا تھا اُس کو بھی قتل کرو ا دیا گیا ،وزیر اطلاعات نے آج تک ماڈل ایان اور زرداری پر پریس کانفرنس کرنے کی جرات نہیں کی کیونکہ ن لیگ اپنے وزرا کی کرپشن کوچھپانے کیلئے زرداری کو بچانے کی کوشش میںہے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ مثاقِ جمہوریت کے نام پر مک مکا کرنے والی ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کی کرپشن کوتحفظ دینے کا احد کیا ہوا ہے اس لئے جعلی جمہوریت کی دعوے دار دونوں جماعتوںمیں مک مکا کی جو سیاست چل رہی ہے اُس نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور پہنچارہی ہیں،ملک میں بجلی نہیں ، پانی نہیں ، لوگ مر رہے ہیں مگر حکمران اپنی عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں، ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک جائدادیں بنا رہے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126