مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ میںصحافیوں کی شہادت پر یوم سیاہ منایا گیا۔
پریس کلب پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے، صحافیوں نے سیاہ پٹیاں بھاند کر احتجاجی مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) ،پاکستان میڈیا کونسل(رجسٹرڈ)، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ میںصحافیوں کی شہادت پر یوم سیاہ منایا گیا، پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے، صحافیوں نے سیاہ پٹیاں بھاند کر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی نے کہا کہ صحافی اپنی ذمہ داریوں ادا کرتے ہوئے لقمہ اجل بن رہے ہیں، پاکستان صحافیوں کیلئے خطر ناک ملک بن چکا ہے۔
حکومت ان کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دہشت گردوں کونشان عبرت بنا دیں، صحافی خطر ناک علاقوں کی کوریج کرتے وقت حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھیں اور کوریج کے وقت ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں پر رش ہو یا جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہو کیونکہ سب سے زیادہ اہم انسانی جان ہے نہ کہ خبر، اس موقع پرشاہد عمر، ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،سردار ہارن اقبال سندھو،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ،محمد طاہر میو، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شہید ہونے والے صحافیوں کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے شہید صحافیوں کے اہل خانہ کیلئے پانچ پانچ کروڑ امداد کا اعلان کرے، حکومت سے مزید مطالبہ کیا گیا کہ وہ صحافیوں کو خطر ناک علاقوں میں کوریج کیلئے خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کرے۔