مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے محمد نعیم کو زندہ جلائے جانے کی شدید مذمت، محمد نعیم کو زندہ جلانے والے انسانیت کے نام پر بد نما داغ کی طرح ہیں نشان عبرت بنایا جائے۔
مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدرمحمد عمران سلفی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میںسعید احمد بھٹی ، محمد جمیل سندھو، بابا طارق مقبول، منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی، اصغر علی شہزاد، حافظ طاہر اقبال، عبدالمنان سلفی، غلام قادر ، شاہد عمر، صدر سارنگ جاوید ملک، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ، محمد شاہد قادری،عبدالقیوم ، ارشد علی جوئیہ ، سردار ہارون اقبال سندھو ، چوہدری منظور احمد، قیصر عباس، عمر فاروق بھٹہ ، مدثر وفا، سید اسرار احمد زیدی شاہ، ارشد علی شامی، رانا عرفان ،شہزاد، الیاس ملک، سید محسن علی شاہ، ڈاکٹر رحمت علی محسن ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے محمد نعیم کو زندہ جلائے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محمد نعیم کو زندہ جلانے والے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔
انسانیت سوز واقع میںملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ کر سکے، اس سے قبل مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا لیکن آج تک کسی بھی مسلمان نے ایسی گنائونی حرکت نہیں کی۔