پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے صلح کی کوشش کامیاب

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے صلح کی کوشش کامیاب، نواحی گائوں کتلوہی میں محمد نعیم اور حسن محمد رغیرہ میں لڑائی ہوئی تھی، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی طرف سے کتلوہی میں ہونے والی محمدنعیم اور حسن محمد وغیرہ کے درمیان صلح کی کوشش کامیاب، صلح میں میڈیا ایڈوائزر پریس کلب مصطفی آباد احمد جمال ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی، مقامی صحافی نوید اسلم نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے صلح کروا دی، 9فروری کو محمد نعیم نے حسن محمد علیم عرف چھما، آس محمد، ذیشان اور ندیم کے خلاف لڑائی جھگڑا پر مقدمہ درج کروایا تھا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ترجمانِ اساتذہ پاکستان و صدرتحریکِ احساس قصور کے عہدیداران کا اعلان، اعلان پنجاب کے صدر علامہ محمد صدیق ارشدکی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، ترجمانِ اساتذہ پاکستان و صدرتحریکِ احساس فرائض پنجاب علامہ محمدصدیق ارشدکی صدارت میں تحریک احساس فرائض پنجاب کی مجلس انتظامیہ کاماہانہ اجلاس ہواجس میں باہمی مشاور ت و اتفاق رائے سے آئندہ کیلئے ذمہ داریوں کی تجدید کی گئی۔ تجدیدکیمطابق سیف الرحمن طور سرپرست اعلیٰ ضلع قصور’ سید ارشدحسین گیلانی سرپرست ضلع قصور’محمداحمد سرپرست اعلیٰ تحصیل کوٹرادھاکشن’ فیض اللہ خا ںغوری سرپرست تحصیل کوٹرادھاکشن’مہرمحمدیسیٰن سرپرست اعلیٰ تحریک ایپکاگروپ’ذوالفقار اشرف واہلہ میڈیا ایڈوائزرجبکہ ،اوکاڑہ،ننکانہ، شیخوپورہ) ودیگر مقامات سے منتخب ہونے والوں میں خالدہ شریف چوہدری سرپرست ،مسزشاہدہ سہیل تحریک احساس فرائض پنجاب کی سرپرست اعلیٰ’ خالدہ عنبرین چوہدری سرپرست’ میڈم کوثر پروین سرپرست اعلیٰ لاہورڈویژن (لاہورکینٹ تحریک احساس فرائض پنجاب’رانا وقاص یوسف سرپرست اعلیٰ میڈیاگروپ’ محمدیوسف ندیم سرپرست میڈیا گروپ کی ذ مہ داریاں سونپی گئی، اس موقع پر علامہ محمدصدیق ارشدنے صدارتی خطاب میں اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ نومنتخب عہدیداران نہایت محنتی’ ذہانت دار اور فرض شناس اشخاص ہیں وہ تحریک احساس فرائض پنجاب میں اپنے عزم بالجزم کی نئی روح پھونک کر ملک و قوم کی بہترین مثالی خدمات سرانجام دیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126