لاہور (اے پی آئی) رائٹرز، ورکرز گروپ کا ہنگامی اجلاس چیئرمین زاہد شفیق طیب کی زیر صدارت ہواجس میں شملہ پہاڑی کے گردونواح کی سڑکوں کی توسیع کے نام پر حکومت پنجاب کی طرف سے پریس کلب کا کچھ حصہ مسمار کرنے کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں طے پایا گیا کہ پریس کلب صحافیوں کیلئے تربیتی وتفریحی مرکز ہے اس کی ایک انچ زمین کسی کو نہیں دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب بچانے کیلئے ”پریس کلب بچائو ایکشن کمیٹی تشکیل دیکر تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطے کے بعد مشاورت کے ذریعے تحریک چلائی جائے گی۔اجلاس میں صدرگروپ امجد فاروق کلو،سیکرٹری ستار چودھری،سید بابر شاہ،عبدالرائوف،وسیم سرحدی،فرخ علی،بابر محمود،ناصر محمود،فصاحت شاہ،امجد علی،ناصر امین،اے آر بٹ،عتیق شاہ،غلام مجتبیٰ،طارق ستی،محمد مظہر ،فیصل بٹ ودیگر درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔