واپڈا کی اوور ریڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

Protest

Protest

سنجھورو : تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے شہریوں غلام نبی شیخ اور اسرار احمد ملھی کی سربراہی میں ایک احتجاجی مظاہرے کیا گیا اور ایک ریلی نکالی گئی جو کہ نشنل پریس کلب سے شروع ہوئی اور یلوے کراسنگ پر روڈ بلاک کر کے ٹائر جلاکر اختتام پزیر ہوئی۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈا حکام پر الزام عائد کیا کہ میٹر ریڈر مقامی حیسکوحکام سے ملی بھگت کر کے جان بوجھ کر زائد ریڈنگ کے بل بھیج رہا ہے تا کہ مقامی حیسکو حکام کی چوری کو چھپایا جا سکے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مقامی حیسکو حکام کی جانب سے کرائی جانے والی چوری کا خمیازہ عوام کو لوڈشیڈنگ اور زائد بل کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کو فوری طور پر پرائیویٹ کیا جائے تاکہ کرپٹ مافیا سے چھٹکارہ دلایا جا سکے اور لوڈشیدنگ اور زائد بلنگ سے عوام کو نجات دلائی جا سکے۔