مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)صدر پریس کلب مصطفی آباد و کالم نگار محمد عمران سلفی کو بہترین صحافتی خدمات کا تعریفی سرٹیفکیٹ ،سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اورصحافیوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر پریس کلب مصطفی آباد و کالم نگار محمد عمران سلفی و سنیئر صحافی سعید احمد بھٹی کو بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں ”عوامی محبت”،سماجی وقانونی ادارے”سنٹر فار لیگل ایڈاسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹCLAAS”،”پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی PCNP”اور” کالمسٹ کونسل آف پاکستان CCP” کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ دی گئی۔
تعریفی سرٹیفکیٹ اسناد ملنے پر ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ ایم این اے رائو مظہر حیات خاں، ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف این اے 138حسن علی خاں، پاکستان تحریک انصاف انصافینیز کے سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری ،رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ، رہنما تحریک انصاف مسزمسعود احمد بھٹی، ٹکٹ ہولڈرپاکستان پیپلزپارٹی این اے138ناصرہ میئو، سابقہ ٹکٹ ہولڈرپاکستان پیپلزپارٹی پی پی 175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ، نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ منیر احمد قصوری، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیازخاں، سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصورحاجی سلیم شہزاد میئو،جزل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار قصور ریحان چوپڑاو سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوںاورممبران پریس کلب مصطفی آبادنے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،