گجرات کی خبریں 11/2/2014
Posted on February 12, 2014 By Geo Urdu گجرات
آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں بڑی گیارویں شریف کی عظیم الشان محفل
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں بڑی گیارویں شریف کی عظیم الشان محفل پاک پیر طریقت، رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت انعقاد پذیر ہو ئی ، تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری شفقت اللہ قادری پرنسپل دارالعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے حاصل کیا ، جبکہ ممتاز ثناء خوانِ مظہر عزیز قادری، صوفی محمد اقبال، حافظ جہانگیر ، مظہر اقبال اور سید دلدار حسین شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی اور حضرت علامہ محمد مظہر نقشبندی نے خصوصی خطاب فرمایا ، بعد ازاں ختم شریف پڑھا گیا ، اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے خصوصی دعا فرمائی ، جس کے بعد محفل پاک میں شریک سینکڑوں فرزندانِ اسلام کو بٹھا کر لنگر شریف بھی کھلایا گیا۔
——————————
————————–
چوہدری علی ابرار جوڑا کی قیادت میں ضلعی نائب صدر مہر مشتاق احمد کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے ایک ود نے گزشتہ روز ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی قیادت میں ضلعی نائب صدر مہر مشتاق احمد کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی ، مبارک باد دینے والوں میں راجہ محمد اعجاز ، حاجی مہر ممتاز احمد ، شیخ عرفان پرویز ، خاور بشیر بٹ ، عامر چوہدری ، فراز ملک ، شاہد ابرار جوڑا ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عمر شریف قادری ، رانا مشرف علی ناز و دیگر شامل تھے ، مہر مشتاق احمد نے تمام عہدیداران کی زم زم اور کھجوروں سے تواضع کی بعد ازاں پر تکلف عصرانہ بھی دیا گیا۔
——————————
————————–
پنجاب یوتھ فیسٹیول انٹر تحصیل جس میں تحصیل گجرات ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی بیڈ منٹن کی ٹیموں نے حصہ لیا
گجرات (جی پی آئی) پنجاب یوتھ فیسٹیول انٹر تحصیل، ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ، پنجاب فیسٹیول کے منیجر جامع ہائی سکول میں کھیلے گئے، جس میں تحصیل گجرات ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی بیڈ منٹن کی ٹیموں نے حصہ لیا، تحصیل گجرات کے کھلاڑیوں سیٹھ علی شہزاد ، خرم شہزاد ، عاطف منظور نے تحصیل کھاریاں کی ٹیم کو ہرا دیا، بعد میں اسی ٹیم کا فائنل سرائے عالمگیر کی ٹیم کے ساتھ ہوا ، تحصیل گجرات کے سیٹھ علی شہزاد، خرم شہزاد نے یکطرفہ مقابلہ میں تحصیل سرائے عالمگیر کو ہرا کر پنجاب فیسٹیول کے تحت ڈسٹرکٹ ونر کا اعزاز حاصل کر لیا، سیٹھ شہزاد اشرف صدر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن و نائب صدر پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چوہدری سلیمان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور تحصیل گجرات کی ٹیم کو انٹر تحصیل ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ، ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
——————————
————————–
حاجی نصیر احمد کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار
گجرات (جی پی آئی) صدر پریس کلب وسیم اشرف بٹ کی سربراہی میں ایک وفد نے چیف ایڈیٹر روزنامہ روزن محمد افضل راز کے بہنوئی حاجی نصیر احمد کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی، وفد میں ڈاکٹر رزاق احمدغفاری ، عامر چوہدری ، سید عرفان جعفری، احسان چھینہ، فیاض بٹ و دیگر شامل تھے۔
——————————
————————–
محمد افضل راز کے بہنوئی حاجی نصیر احمدگزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ روزن محمد افضل راز کے بہنوئی حاجی نصیر احمدگزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان دارہ گلاب شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل بروز جمعرات 13فروری صبح 10:30 بجے جامع مسجد نور اسلام میں منعقد ہو گی، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
——————————
————————–
دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ماہانہ محفل
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر سید زمان شاہ نے کی جبکہ ممتاز ثناء خوانِ رسول قاری محسن رضا قادری، سید عثمان شاہ و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، شہزاد شفیق نقشبندی نے حضرت غوث الاعظم کے اقوال پیش کیے ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، اس موقع پر اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں خاور بشیر بٹ، عامر چوہدری، قاری عامر رضوان قادری، انجم رحمان، مظہر حسین، اسد حفیظ و دیگر نے شرکت کی۔
——————————
————————–
سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے کرپشن ثابت ہونے پر گجرات کے پٹواری ملک شریف کو دو سال سزا اور 20ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا
گجرات (جی پی آئی) سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے کرپشن ثابت ہونے پر گجرات کے پٹواری ملک شریف کو دو سال سزا اور 20ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا ، تفصیلات کے مطابق ملک شریف پٹواری نے جواد حسین جعفری سے انتقال کیلئے رشوت طلب کی مقامی سیشن جج کے حکم پر مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے عملہ کے ہمراہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا ، اور ملزم کے خلاف 29/12ایف آئی آر درج ہوئی تھی ، جواد حسین جعفری نے کہا کہ ہم نے انصاف کی سربلندی کیلئے کام کیا ہے اور ہمیں انصاف ملا ہے ، کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔
——————————
————————–
گلوبل پریس انٹرنیشنل میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل GPIمیں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی ، جس کی صدارت سید محمد حسین شاہ نے کی جبکہ نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، اس موقع پر ممتاز ثناء خوانِ رسول سید دلدار حسین شاہ ، مظہر عزیز بٹ و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، اس موقع پر شہزاد شفیق نقشبندی ، مہر مشتاق ، شیخ عرفان پرویز ، ابوبکر سیٹھی ، کلیم اللہ غفاری ، فیاض غفاری ، شہزاد غفاری و دیگر نے شرکت کی اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
——————————
————————–
ممتاز عالم صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئےگجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔وطن واپسی کے بعد وہ حسب معمول 14فروری کوجامع مسجد صدیق اکبر شاہ جہانگیر روڑ میں خطبہ جمعةالمبارک دیں گے ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ان کا خطاب ٹھیک 1-30پر شروع ہو جائے گا۔
——————————
————————–
ناروے کی سفیر 12 فروری بروز بدھ یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گی
گجرات (پ ر) ناروے کی سفیر 12 فروری بروز بدھ یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ یونیورسٹی آف گجرات میں 12 فروری بروز بدھ پاکستانی نژاد نارویجن سیاسی راہنما خالد محمود چوہدری کی کتاب ”تاریخ ناروے” کی تعارفی تقریب دن گیارہ بجے منعقد ہو گی ۔ پاکستان میں ناروے کی سفیر Cecilie Landsverk تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر محمد نظام الدین صدارت کریں گے ۔ ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز شیخ عبدالرشید اور صدر شعبہ تاریخ ڈاکٹر جاوید حیدر سید کتاب کے حوالے سے مقالے پیش کریں گے ۔ بعد ازاں نارویجن سفیر یونیورسٹی آف گجرات کے طالبعلموں کے ساتھ ”مکالمہ” میں شریک ہوں گی۔
——————————
————————–
مہلک بیماریاں انسانیت کو ششدر کر کے رکھ دیتی ہیں
گجرات (جی پی آئی) مہلک بیماریاں انسانیت کو ششدر کر کے رکھ دیتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی نے ہمیں اس قابل بنا دیا ہے کہ ہم ان مہلک بیماریوں کی بر وقت تشخیص کر کے ان کے علاج معالجہ کا بندوبست کر سکیں ۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور یہاں کے عوام غریب ہیں ۔ انہی رکاوٹوں کی وجہ سے بعض اوقات بر وقت علاج ناممکن ہو جاتا ہے ۔ بریسٹ کینسر بھی دور حاضر کی ایک مہلک بیماری ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس اہم موضوع پر سیمینار طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کے لیے معلوماتی ثابت ہوا ہے اور وہ ان معلومات کو اپنے ارد گرد کے لوگوں تک بھی پہنچائیں گے” ان خیالات کا اظہار رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل نے نواز شریف میڈیکل کالج کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر پر ایک سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سیمینار کا مقصد طلباء و طالبات میں بریسٹ کینسر جیسی مہلک بیماری کے متعلق شعور و فکر کی روشنی پھیلانا تھا۔ نواز شریف میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک موذی مرض ہے ۔ اس مہلک بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمارے ملک میں ابھی مطلوبہ سہولیات وسیع پیمانہ پر دستیاب نہیں۔ اسکی بر وقت تشخیص ہی میں اس کا علاج چھپا ہوا ہے ۔ مشاہدہ ہمیشہ ہمیں سوچنے اور کچھ کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔ میں ڈاکٹر اعجاز بشیر کا شکر گزار ہوں کہ ان کی وساطت سے ہمیں معروف بریسٹ سرجن ڈاکٹر پینی میک مینس کا علم افروز لیکچر سننے کا موقع ملا۔ نواز شریف میڈیکل کالج معاشرہ کی صحت کے حوالہ سے پہلے ہی ایک مہم کے ذریعے سر گرم عمل ہے ۔ گجرات کی مشہور ومعروف سماجی ہستی اور UOG کے سنڈیکیٹ ممبر ڈاکٹر اعجاز بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی صحت ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ایک صحت مند معاشرہ ہی اپنے ملک و قوم کی بہتر خدمت کا اھل ہوتا ہے ۔ قوم کو بیماریوں سے نجات دلانا ہی اصل خدمت ہے ۔ بریسٹ کینسر نہ صرف ایک جسمانی بیماری ہے بلکہ نفسیاتی حوالوں سے بھی اس کا مریض کئی الجھنوں کا شکار ہو جاتا ہے ۔ اس سیمینار کی مہمان خصوصی مشہور بریسٹ سرجن ڈاکٹر پینی لوپ میک مینس نے بریسٹ کینسر کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسرایک حساس بیماری ہے ۔ اس کا سبب موروثیت بھی ہے اور غیر موروثی بھی۔ اس بیماری کے پھیلنے کی وجوہات بے شمار ہیں۔ پاکستان میں کئی نوجوان خواتین اس بیماری کی مریضہ ہیں۔ بریسٹ کینسر کے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی اور بر وقت تشخیص ہی سے اس کا بہتر علاج ممکن ہے ۔ ڈاکٹر عابد بشیر نے اس بیماری کی مقامی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کے علاج کی سہولیات پاکستان میں میسر ہیں مگر بہت مہنگی ہیں۔ ڈاکٹر عابد نذیر نے کہا کہ بریسٹ کینسر جیسی مہلک بیماری کے متعلق عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی و شعور پھیلانا بہت ضروری ہے ۔ اس کی بر وقت تشخیص ہی اس کا بہترین علاج اور حل ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عتیق نے گجرات اور سیالکوٹ میں بریسٹ کینسر بارے کچھ تجزیاتی جائزوں کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر بارے آگاہی اور اسکی تشخیص کے متعلق کئی عوامل ہیں۔ ہمیں مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کے لیے ڈاکٹروں میں اس بارے آگاہی پھیلانا بھی بہت ضروری ہے تاکہ وہ بریسٹ کینسر کا علاج بہتر طریقہ سے کر سکیں ۔ NSMC کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے سیمینارکی نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آج کا سیمینار طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے ۔ نواز شریف میڈیکل کالج طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرتی صحت کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی سرپرستی میں ایک صحت آگاہی کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے ۔ پاکستان میں بریسٹ کینسر کا مرض دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ اس مہلک بیماری سے نجات کے لیے عوام الناس میں اس مرض بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر کے ہسپتال بشیر ہسپتال میں موجود میموگرافی مشین عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے بریسٹ کینسر کے مریض بھی بلا معاوضہ استعمال کر سکیں گے ۔ تمام انتظامیہ نے اس مہربانی پر ڈاکٹر اعجاز بشیر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سیمینار میں طلباء و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد کے علاوہ ، نواز شریف میڈیکل کالج کے اساتذہ، سابق ڈائریکٹر NSMC سید خضر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر مدثر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر جاوید حیدر سید، ڈاکٹر ساجد اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
——————————
————————–
چوہدری جاوید اقبال وڑائچ صدر انجمن تاجران ہریہ والا چوک کے والد محترم چوہدری محمد سرور وڑائچ انتقال کر گئے ہیں
گجرات (جی پی آئی)یوسی ہریہ والا کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال وڑائچ صدر انجمن تاجران ہریہ والا چوک کے والد محترم چوہدری محمد سرور وڑائچ انتقال کر گئے ہیں انکو گزشتہ روز انکے گائوں ہریہ والا کے مقامی قبرستان میں سینکڑون سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مذہبی سیاسی سماجی شخصیت کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی نماز جنازہ مولانا قاری شاہد محمود نے پڑھائی فلسفہ موت و حیات ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر طارق سلیم نے بیان فرمایا نماز جنازہ میں شرکت کرنیوالوں میں ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ امیر جماعت اسلامی مفتی جمیل الرحمن چوہدری شہزاد عصمت ڈاکٹر طارق سلیم چوہدری توصیف لیاقت سابقہ ناظم،ڈاکٹر مظہر اقبال بھٹی صدر جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات حاجی شمس الحسن حاجی طارق فاروق چوہدری قاسم ضیاء ماسٹر چوہدری سلیم اللہ محمد شفیق سماں سید فیاض کھاریاں ڈاکٹر مہر لیاقت ڈاکٹر توصیف عباس چوہدری فاروق جعفر ڈاکٹر حافظ ریاض چوہدری ارشد کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی مرحوم کا ختم قل 13فروری بروز جمعرات دن گیارہ بجے ہریہ والا مدنی محلہ کی مقامی مسجد میں ہو گا دوست احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
——————————
————————–
اپنی یوسی کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا مشن لیکر میدان سیاست میں آیا ہوں
گجرات (جی پی آئی) یوسی 5 کالرہ کلاں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین مفیظ احمد ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنی یوسی کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا مشن لیکر میدان سیاست میں آیا ہوں خلق خدا کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے چند مہینوں میں عوام کو ریلیف ملتا نظر آئے گا سابقہ حکمرانوں کا کیا دھرا قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے مگر میاں برادران ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں ملک پاکستان کو اگر کوئی پوری دنیا میں اہم مقام پر کھڑا کر سکتا ہے تو صرف میاں برادران جیسے لیڈر ہی کر سکتے ہیں قوم اب ان لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئی گی جو عوام کا خون چوستے رہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن اپنے وعدے جو انہوں نے الیکشن کے دوران عوام سے کئے تھے ان وعدوں کو ضرور پورا کرینگے اور ملک ایک دفعہ پھر خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا انشاء اللہ الیکشن جب بھی ہوئے میدان سیاست میں موجود رہیں گے اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کرینگے۔
——————————
————————–
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چو ہدری و قا ر نادر جو ڑا (تر جما ن خا مو ش اکثر یت)نے گز شتہ روزتھا نہ بی ڈویژ ن میںجا کر SHOتھا نہ بی ڈویژ ن خا ور تو قیر سے خصو صی ملاقا ت کی ،انہو ں نے ایس ایچ او کی کا ر گر دگی کو سر اہا اور خر اج تحسین پیش کیا ،انہو ں نے کہا کہ DPOرائے اعجاز احمد نے ضلع میں تما م تھا نہ جا ت میں ایما ند ار اور فر ض شنا س آفیسر تعینا ت کیے ہیں،SHOتو قیر خا ور ایک اچھے آفیسر ہیں۔امید ہے کہ ان کی تعینا یتی سے علاقے میں جر ائم اور دیگر واردات میں کمی آ ئے گی دہشت گر د ملک کو غیر مستحکم کر نے والو ں کے عزا ئم نا کا م ہو نگے،اس موقع پر چو ہدری وقا ر نادر جوڑا نے ایس ایچ او تھا نہ بی ڈویژ ن کو علاقے میں مو جو د مسا ئل سے آگا ہ کیا ،ایس ایچ او تو قیر خا ور نے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کی سرکو بی میری زند گی کا مشن ہے ، علاقے کو امن کی رو شن مثا ل بنا دو ں گا ،سا ئلین کسی و قت بھی تھا نہ میں مسا ئل کے حل کیلئے آ ئیںمسا ئل حل ہو نگے ، آ خر میں چو ہدری وقا ر نا در جو ڑا نے تھا نہ بی ڈویژ ن کی بلڈ نگ کو دور ہ بھی کیا ،
——————————
————————–
گزشتہ روز گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی میں پو لیس اسٹینڈ نگ کمیٹی کا اجلاس
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی میں پو لیس اسٹینڈ نگ کمیٹی کا اجلاس صدر چیمبر آ ف کامرس طارق بلا ل ملک کی صدرات میں منعقد ہو ا،اجلاس میں چیئر مین ڈسٹر کٹ پو لیس کمیٹی چوہدری محمد شہباز ،چیئر مین نما ئش کمیٹی ناصر جا وید بٹ ، محمد سیف الر حما ن ،محمد منظو ر ،ملک شہباز ،عنصر با جو ہ ودیگر ممبر ان نے شرکت کی،اجلاس میںطا رق بلا ل ملک نے چیئر مین پو لیس کمیٹی چو ہدری محمد شہباز کو مبا ر کباد پیش کی ،چیئر مین پو لیس کمیٹی چو ہدری شہباز نے کہا کہ انشا اللہ پو لیس کمیٹی کے تما م ممبر ان چیمبر آ ف کا مرس میں اپنا بھر پو رکردار ادا کر یں گئے ،انہو ں نے چیئر مین نما ئش کمیٹی ناصر جا وید بٹ کو نما ئش میں پو لیس کمیٹی کی جا نب سے تعا ون کی یقین د ہا نی کر وائی،اجلاس سے صدر چیمبر آ ف کا مرس طا رق بلا ل ملک نے خطا ب کر تے ہو ئے کہاکہ مجھے خو شی ہوئی ہے کہ پو لیس اسٹینڈ نگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہو ا ہے ، کمیٹی تما م ممبر ان اپنی صلا حیتو ں کو بھر وئے کا ر لا ئیں گئے،اور اپنی کر د گر دگی کو بہتر تر بنا ئیں گے ،
——————————
————————–
چک سکندر سے سات نا معلوم افراد لاکھوں روپے کی نقدی اور آٹھ تولے زیورات لے اڑے
گجرات (جی پی آئی) چک سکندر سے سات نا معلوم افراد لاکھوں روپے کی نقدی اور آٹھ تولے زیورات لے اڑے صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چک سکندر کے رہائشی محمد الیاس گجر کے گھر سات نامعلوم افراد داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کی زور پر یرغمال بناتے ہوئے آٹھ ہزار سعودی ریال 65ہزار روپے نقد اور آٹھ تولے سونا لے اڑے صدر پولیس نے مدعی محمد الیاس گجر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے۔
——————————
————————–
فرور ی کو ضروری مرمت کے سلسلہ میں گیپکو کمپلیکس کے علاقوں کی بجلی صبح آٹھ سے لیکر 4ب جے تک بند رہے گی
گجرات (جی پی آئی)یس ڈی او سب ڈویژن مرغزار محمد آصف قریشی نے بتایا کہ ہے کہ 13فرور ی کو ضروری مرمت کے سلسلہ میں گیپکو کمپلیکس کے علاقوں کی بجلی صبح آٹھ سے لیکر 4ب جے تک بند رہے گی اس سلسلہ میں شہریو ں کو آگاہ کیا گیا ہے۔
——————————
————————–
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 18ملزمان کو ذاتی مچلکوںپر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سیشن جج نے اپنے دورہ کے موقع پر جیل ہسپتال اور کچن کابھی معائنہ کیا اور جیل حکام کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو جیل مینوئیل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے مختلف بیر کو ں کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کئے۔ سیشن جج نے جیل میں صفائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
——————————
————————–
گجرات (جی پی آئی)کھاریاں سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مار کر ایک خطرناک اشتہاری قیصر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
——————————
————————–
میاں برادران کا میٹرو بس منصوبہ بالکل فیل ہوگیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت و مسلم لیگ ق کے رہنماء مرزا عبدالرئوف آف شاہین چوک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران کا میٹرو بس منصوبہ بالکل فیل ہوگیا ہے ان کو چاہیے کہ وہ بجلی کے بارے میں سوچیں تاکہ ملک میں خوشحالی آئے کیونکہ غریب عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہی ہے اور اوپر سے بجلی کی قیمت بڑھا کر اور بھی ظلم کیاگیا ہے اس سے تو بہتر چوہدری برادران کا دور تھا کم از کم عوام تو خوشحال تھے اب تو روٹی کما کر کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
——————————
————————–
بروز بدھ جامع مسجد گلزار محمدی محلہ فتو پورہ گجرات میں محفل میلاد مصطفی ۖ منعقد ہوگی
گجرات (جی پی آئی)12فروری بروز بدھ جامع مسجد گلزار محمدی محلہ فتو پورہ گجرات میں محفل میلاد مصطفی ۖ منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی راجہ اعجاز احمد امیدوار برائے وائس چیئر مین یونین کونسل 11جبکہ علامہ مولانا محمد ارشدنقشبندی ‘حضرت علامہ عبدالرشید اویسی خصوصی خطاب کرینگے جبکہ تلاوت کلام پاک قاری محمد عرفان نوشاہی اور نعت رسول مقبول ۖ علی حسن قادری فیضی پیش کرینگے۔
——————————
————————–
گجرات (جی پی آئی) سینئر صحافی محمد انور شیخ اور صحافی ایم اقبا ل کھوکھر ‘مختار ارشد ‘مشتاق مغل نے اپنے تعزیتی بیان میں سینئر صحافی’چیف ایڈیٹر روزنامہ روزن محمد افضل راز کے بہنوئی حاجی نصیر احمد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔
——————————
————————–
گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات جنرل برانچ کے انچارج ملک خرم نے اپنے تعزیتی بیان میں روزنامہ روزن کے چیف ایڈیٹر سینئر صحافی محمد افضل راز کے بہنوئی حاجی نصیر احمد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔
——————————
————————–
آج مورخہ12فروری بروز بدھ جامع مسجد گلزار مدینہ میں 85واں سالانہ درس قرآن منعقد ہوگا
گجرات (جی پی آئی) آج مورخہ12فروری بروز بدھ جامع مسجد گلزار مدینہ میں 85واں سالانہ درس قرآن منعقد ہوگا جس میں ممتاز عالم دین پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی درس قرآن دینگے۔ درس قرآن کی صدارت ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی کرینگے درس قرآن نماز مغرب تا نماز عشاء تک جاری رہے گا درس قرآن میں گجرات کی سماجی سیاسی ادبی صحافتی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کرینگے ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت ا میر علی منہاس’حاجی سعید بھٹہ ‘محمد خالد مصطفائی مدرس گجرات ‘چوہدری عثمان ایڈووکیٹ نے درس قرآن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
——————————
————————–
چوہدری افتخار احمد کی والدہ جو گذشتہ روز انتقال کر گئی
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی رہنماء چوہدری سجاد لاہینکا، چوہدری نثار احمد، چوہدری افتخار احمد کی والدہ جو گذشتہ روز انتقال کر گئی تھیں ان کی رو ح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج مورخہ12فروری بروز بدھ پیلس کالونی میں ساڑھے دس بجے ہو گا جبکہ اجتماعی دعا ساڑھے گیارہ بجے ہو گی دوست احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
——————————
————————–
چوہدری نثار احمد ، چوہدری افتخار احمد کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111کے تحصیل کو آرڈی نیٹر گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا نے ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری سجاد لاہینکا، چوہدری نثار احمد ، چوہدری افتخار احمد کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں لاہینکا فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
——————————
————————–
گجرات (جی پی آئی) تاجر و مسلم لیگی رہنماء ثناء اللہ بٹ کو صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک نے ٹی ایم اے کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئر مین نامزد کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد ثناء اللہ بٹ نے عاصم راٹھور کو وائس چیئر مین، شجاع الدین میر، چوہدری عابد حسین، چوہدری غلام حسین بٹ کو ممبر نامزد کیا ہے جو کہ گجرات چیمبر کے ممبران کے ٹی ایم اے متعلقہ مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
——————————
————————–
گجرات پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں گجرات چیمبر میں پر تکلف ظہرانہ
گجرات (جی پی آئی))گجرات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی طرف سے گجرات پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں گجرات چیمبر میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں مہمانوں کا استقبال صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک، سنیئر نائب صدر آصف رضا نقوی، سابق صدر عدنان اقبال مکی، ایگزیکٹو ممبران، الحاج افضل گوندل، علی اکرم فاروقی، ناصر جاوید بٹ، و دیگر نے کیا جبکہ ظہرانہ کی تقریب میں صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، سنیئر نائب صدر فیاض بٹ،نائب صدر ظہیر مرزا، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود، فنانس سیکرٹری سجاد حیدر ناز، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق غفاری، سیکرٹری تقریبات عاصم رضا سید، سیکرٹری لائبریری جاوید بٹ، محبوب عالم ، جبکہ ڈسٹرکٹ بار گجرات سے صدر چوہدری رخسار احمد ، نائب صدر سید ہ ساجدہ ثمرین، سیکرٹری چوہدری کاشف، اعجاز وڑائچ ، جائنٹ سیکرٹری ملک عنصر حسین، سیکرٹری فنانس ریاض احمد ترابی، سیکرٹری لائبریری اختر رفیق باجوہ، ترجمان بار خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ، ممبران مجلس عاملہ چوہدری قمر ضیائ، چوہدری اعجاز احمد، راجہ جنید اللہ، جنید امجد، عنصرمحمود، زینت شاہد، وقاص اصغر وڑائچ، محمدعنایت کلرک بھی شریک تھے جبکہ گجرات چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران میں سے احمد حسن مٹو، نعیم امتیاز گوندل، ثناء اللہ بٹ، چوہدری عبدالرحمن، طارق سعید، راجہ طاہر شیر، امجد مجید بٹ، ملک مظہر اقبال اعوان، خان شبیر خان، ڈاکٹر رزاق غفاری، سعید بٹ، ندیم احمد چیمہ، ندیم احمد سندھو، لیاقت زمان اوپل، قمر بشیر بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں صدر گجرات چیمبر طارق بلال ملک نے صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ ، اور صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات چوہدری رخسار احمد کو اعززی شیلڈ بھی دی۔
——————————
————————–
پاکستان سخت بحران کا شکار ہے ہماری اکانومی تھکی ہوئی ہے
گجرات (جی پی آئی) نامور صنعتکار، بزنس مین، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہین گروپ کے سرپرست اعلیٰ الحاج افضل گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان سخت بحران کا شکار ہے ہماری اکانومی تھکی ہوئی ہے، اس بحران سے نکالنے کیلئے تمام اداروں کو متحد ہو کر 1947جیسا جذبہ پیدا کرنا ہو گا کیونکہ ہمیں یہودیوں سے خیر کی توقع نہیں ہے ہم ملکر ہی اس ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں اداروں کی ترقی ہمارا خواب اور ہمارا حق ہے ۔ ہمیں اپنے تمام اداروں کی ترقی کیلئے یکجا ہو نا ہو گا اور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گجرات پریس کلب اور گجرات بار کے عہدیداران کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات چوہدری رخسار احمد، صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، سنیئر نائب صدر آصف رضا نقوی، عدنان اقبال مکی سابق صدر نے بھی خطاب کیا الحاج افضل گوندل نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں ورک کلچر کو پروموٹ کرنا ہو گا اور بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو سی این جی اور شادی ہال بنانے کی بجائے انڈسٹری لگانے کی طرف راغب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صرف اور صرف انرجی سیکٹر پر توجہ دینی چاہیے اور اس کے ساتھ امن و امان کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ اگر ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک ہوگی تو ہمارے کاروبار کو فروغ حاصل ہو گا الحاج افضل گوندل نے صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات چوہدری رخسار احمد اوردیگر تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بار گجرات اور پریس کلب کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے ۔ انہیں مل کر اپنے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھانا ہوگا۔
——————————
————————–
محکمہ زراعت نے کسانوں کو مقررہ نرخوں پریوریا کھادوں کی فراہمی اور بلیک میں فروخت روکنے کے لیے ریٹس کا تعین کر دیا ہے
گجرات (جی پی آئی) محکمہ زراعت نے کسانوں کو مقررہ نرخوں پریوریا کھادوں کی فراہمی اور بلیک میں فروخت روکنے کے لیے ریٹس کا تعین کر دیا ہے اور تما م ہول سیل ڈیلرز کو پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں اور ہر سیل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے جبکہ کیش میمو پر خریدار کا نا م اور مکمل پتہ تحریر کیا جائے۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع / ڈپٹی کنٹرولرفرٹیلائزر محمد صدیق کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق لوکل اور امپورٹڈ یوریا کھاد کی قیمت1786 فی پچاس کلوگرام، ڈی اے پی لوکل اور امپورٹڈ کی قیمت 3519روپے فی پچاس کلو گرام سی اے این لوکل کی قیمت 1570روپے، این پی لوکل کی قیمت 2375روپے، این پی کے ذخیرہ گرین لوکل کی قیمت2980روپے، ایس او پی پوٹاش امپورٹڈ کی قیمت 4200روپے اورایس ایس پی لوکل کی قیمت 1100روپے فی پچاس کلو گرام ہوگی۔ڈی او زراعت (توسیع) محمد صدیق نے واضع کیا کہ کوئی ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول نہیں کر ے گا اور ہر دوکاندار کیش میمو پر خریدار کسان کا نام و مکمل پتہ درج کر نے کا پابند ہوگا۔ ہر ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار نمایاں جگہ پر نوٹس بورڈ پر ریٹس لسٹ آویزاں کرنے کا پابند ہوگا جبکہ کوئی ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار کسان کوکھاد فروخت کرنے سے انکار نہیں کر ے گا۔اسی طرح ہر ڈسٹی بیوٹر او ر دوکاندار پابند ہوگا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو ڈیمانڈ پر سیل کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرے۔ڈی او زراعت نے اپنے حکمنامے میں تما م ڈیلر ز کو پابند بنا دیا ہے کہ وہ ہر طرح کی کھادوں سے متعلق سٹاک بارے متعلقہ زراعت افسران کو مطلع کرے، ڈیلر شپ سرٹیفیکٹ نمایا ںجگہ آویزاں کرے نیز یقینی بنایا جائے کہ ہر بوری میں کھاد کا وزن پورا ہے۔ ڈی او زراعت (توسیع ) کا جاری کردہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز اور دوکاندار کے خلاف Essential Articles (Control)ایکٹ 1973کی دفعہ 6اور 7کے تحت کاروائی ہوگی۔
——————————
————————–
ضلع گجرات میں دو اہم ادارے پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار، اور گجرات چیمبر کے مابین برادرانہ تعلق اور تعاون اسی طرح برقرار رہے گا
گجرات (جی پی آئی) صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں دو اہم ادارے پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار، اور گجرات چیمبر کے مابین برادرانہ تعلق اور تعاون اسی طرح برقرار رہے گا ہم سب ملکر ملک پاکستان ضلع گجرات کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہینگے۔ گجرات پریس کلب اپنی تمام ترذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کر رہا ہے اور خصوصاً گجرات چیمبر آف کامرس میں صحافی برادری کافعال اور مثبت کردار ہے اور اسی طرح ڈسٹرکٹ بار نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ برادرانہ رویہ قائم رکھا اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گجرات پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے وفد کے اعزاز میں دئیے گئے پر تکلف ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری رخسار احمد، الحاج محمد افضل گوندل، سنیئر نائب صدر آصف رضا نقوی، سابق صدر عدنان اقبال مکی، ایگزیکٹو ممبر ندیم احمدسندھو ، نے بھی خطاب کیا صد ر طارق بلال ملک نے کہا کہ ضلع گجرات کے دو فعال تنظیمیں پریس کلب ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہمارے درمیان موجودہیں جو کہ ہمارے لئے قابل عزت اور قابل فخر ہیں ضلع گجرات اور منڈی بہائوالدین کی کمیونٹی کے نمائندگان ہونے کے ناطے ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم تمام سیکٹرز کو ساتھ لے کر چلیں اور ان کے ساتھ بہترین رشتہ استوار رکھیں ۔ انہوں نے گجرات پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان ایسوسی ایشنز کی نو منتخب ٹیم کا انتخاب قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منسٹری آف کامرس اسلام آباد اورFPCCIکراچی نے 2013ء اور 2014ء میں پاکستان کے چیمبر آف کامرسز کی ابھی تک جانچ پڑتال کی ہے اور پورے پاکستان میں صرف تین چیمبرز کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ ، گولڈ میڈل دئیے گئے ہیں جن میں سے گجرات چیمبر آف کامرس بھی ایک ہے اور یہ گولڈ میڈل، ضلع گجرات ، منڈی بہائوالدین کی بزنس کمیونٹی کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ گجرات چیمبر میں جمہوریت کو فروغ دیا گیا ہے اور روزبروز اچھی لیڈر شپ سامنے آرہی ہے ۔ طارق بلال ملک کی شبانہ روز محنت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں FPCCIسے گولڈ میڈل ملا ہے پانچ سال قبل اس ادارے پر ڈکٹیٹر شپ کا راج تھا جو اب ختم ہو چکا ہے اوریہاں جمہوری روایات پروان چڑھنا شروع ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ کے خلاف گجرات کے میڈیاکا بڑا رول رہا تھا او ر گجرات چیمبر کو اراضی دلوانے کیلئے بھی میڈیا کا کافی حد تک کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت اقدامات کی سپورٹ کی ہے اور منفی کاموں کی نشاندہی کر تے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے تاکہ ایسے ادارے مضبوط ہوں اور اپنی کمیونٹی کے مسائل کے ل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں ۔وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چیمبر اچھی روایات قائم کررہا ہے ۔ وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ گجرات چیمبر نے گجرات پریس کلب کے عہدیداران کے اعزا ز میں استقبالیہ کی روایت شروع کی تھی اور طارق بلال ملک نے اس روایت کو قائم رکھا ہے ۔ انشاء اللہ تعالی سول سوسائٹی کے نمائندے اکٹھے ہوکر اپنے ضلع گجرات میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ ملک میں جمہور یت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ادارے جمہوریت کے درخت کے نیچے پھل پھول رہے ہیں گجرات بار اورپریس کلب چیمبر میں انتخابات کی وجہ سے نئی قیادت ہر سال سامنے آتی ہے ۔ ملک میں مارشل لاء کا راستہ بند ہو چکا ہے طویل ڈکٹیٹر شپ دور کی وجہ سے ہم گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں اس کی وجہ سے ہماری اسٹیٹ بھی کمزور ہے سابقہ حکومت نے پانچ سال پورے کئے ہم امید کرتے ہیں کہ یہ حکومت بھی پانچ سال پورے کرے تاکہ ملک کے سسٹم میں بہتری ہو کیونکہ ڈکٹیٹر شپ کی وجہ سے ہم لوگ مختلف گروپوں میں تقسیم ہو گئے تھے سنیئر نائب صدر آصف رضا نقوی نے کہا کہ سول سوسائٹی کو اکٹھاکرنے میں گجرات چیمبر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ٹی ایم اے او ر دیگر اداروں کے ساتھ گجرات چیمبر ایم او یو سائن کر رہا ہے اور انشاء اللہ تعالی ہم سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر ضلع گجرات کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ سابق صدر عدنان اقبال مکی نے کہا کہ گجرات چیمبر اور گجرات بار، او ر پریس کلب سے پازٹیو رسپانس ملتا رہا ہے گجرا ت کے صحافی مسائل کو اجاگر کریں تاکہ مسائل سامنے آئیں او ر حکومتی عہدیداران اس میں بہتری لا سکیں ، انہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر کی اسٹیڈنگ کمیٹیاں شہر کی خوبصورتی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں سٹی بیوٹیفکیشن کا کردار بھی سب کے سامنے ہے ندیم احمد سندھو نے کہا کہ گجرات چیمبر میں جمہوریت کی بحالی کیلئے وسیم اشرف بٹ صدر گجرات پریس کلب کا کردار بھی اہم ہے انہوں نے گجرات چیمبر میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑے بڑے آرٹیکل لکھے۔
——————————
————————–
بلال ملک کوگورنر پنجاب سے بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش
گجرات (جی پی آئی) حاجی محمد شفیق آف برائیٹو فین ، شیخ گلریز نبی نبی بخش اینڈ کمپنی ، مرزا اشفاق بشیر نے مشترکہ بیان میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق بلال ملک کوگورنر پنجاب سے بہترین کارکردگی پر FPCCI کی جانب سے گولڈ میڈل ملنے پر مبارکبا د پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ طارق بلال ملک نے پانچ ماہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے گجرات چیمبر کو ملک کے بہترین چیمبرز کی صف میں کھڑا کر کے انہوں نے تاریخی اقدام کیا ہے انکو گولڈ میڈل ملنا گجرات چیمبر کے ممبران کا بڑا اعزاز ہے اور ہمیں بے حد خوشی ہے کہ آج طارق بلال ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے گجرات چیمبر ملک کے بڑے چیمبرز میں شمار ہو رہا ہے ۔