سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن ڈاکٹر محمد خلیل، محمد الیاس شا می نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔تحصیل پر یس کلب سرائے عالمگیر کے سال 2017 کے لیے چیئر مین شکور مرزا، صدر سید امجد شاہ، جنرل سیکرٹری محمد امین فاروقی کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تحصیل پر یس کلب سرا ئے عا لمگیر کا نما ئندہ اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلا وت سے ہوا جس کی سعادت محمد امین فاروقی نے حا صل کی ۔ جبکہ نعت شریف را جہ محمد سہیل نے پڑھی عارفا نہ کلام ملک نوازش علی نے پیش کیا۔دو عہدوں کے لیے گذشتہ روز مر کزی دفتر میں پو لنگ تھی تحصیل پر یس کلب کی جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد امین فاروقی پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے جن کے مقابلے میں کسی نے بھی کا غذات نامزدگی جمع نہیں کرا ئے جبکہ صدر کی نشست پر سید امجد شاہ کے مقابلہ میں ملک نواز ش علی اور چیئر مین کی نشست کے لیے شکور مرزا کے مقابلہ میں محمد شکیل خلیل نے کا غذات نا مزدگی جمع کرا رکھے تھے ۔اجلاس کے موقعہ پر ملک نواز ش علی نے سید امجد شاہ کے مقابلہ میں اور محمد شکیل خلیل نے شکو ر مرزا کے مقابلہ میں کا غذات واپس لے لیے جس کے نتیجہ میں سید امجد شاہ بلا مقابلہ صدر اور شکور مرزا بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمیشن ڈا کٹر محمد خلیل اور محمد الیاس شامی نے تینو ں بلا مقابلہ عہدیداران چیئر مین شکو ر مرزا ، صدر سید امجد شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد امین فاروقی کی کا میا بی کے نو ٹیفکیشن جا ری کر دئیے ۔ اس مو قعہ پر تحصیل پر یس کلب سرا ئے عا لمگیرکے ممبران ملک نواز ش علی ، جبران مرزا ، چو ہدری ارشد نا صر ، را جہ شاہد سرور ، را جہ حسن سردار، را جہ محمد سہیل ، شکیل خلیل ، شہباز چو ہدری ، اورنگ زیب کے علا وہ کثیر تعداد میں صحافی برا دری مو جود تھی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈا کٹر محمد خلیل ، محمد الیاس شامی نے کہا ہے کہ الحمد اللہ آج قانونی تقاضوں کو پورا کر تے ہو ئے اگلے سال کے لیے نئے عہدیداران کا چنا ئو عمل میں آ گیا ہے جس پر تمام ممبران مبارک با د کے مستحق ہیں۔ ہم نے جو اعلان کیا تھا اسے اللہ کے فضل سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
محمد الیاس شا می نے کہا کہ انشا ء اللہ تحصیل پر یس کلب سرا ئے عا لمگیر میں جمہوری روایات قائم رہیں گی ۔ آخر میں نو منتخب چیئر مین شکور مرزا ، صدر سید امجد شاہ ، جنرل سیکرٹری امین فاروقی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم تمام ممبران کا دل کی اتھا ہ گہرا ئیو ں سے شکر یہ ادا کر تے ہیں جھنو ں نے ہمیں بلا مقابلہ منتخب کیا انشا ء اللہ ہم تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے۔آخر میں دعا محمد امین فاروقی نے کرائی۔