کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) سرور پلازہ کوٹ چھٹہ میں پریس یونین آف جرنلسٹس و ایگزیکٹو کونسل کی تقریب حلف برداری برداری منعقد ہوئی جس میں بیلٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے عہدیداران نے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھوسہ نے کہا کہ صحافت نے اپنے اثرو فعالیت سے خود کو ریاست کا چوتھا ستون منوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس بھی صحافیوں کی شبانہ روزمحنت کا نتیجہ ہے جس سے کئی حکومتیں چلی گئیں اورکئی پریشانی سے دوچار ہیں ڈیرہ بارکے صدر شہزادہ احسان کریم خان میرانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحافی اپنے پر اثر اندازتحریر سے علاقہ کے مسائل حل کرانے میں مدددے سکتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرمیجررراشد کامران ملانہ نے کہاکہ صحافت لفظ صحیفہ سے نکلاہے اوریہ صحیفے پیمبروں پر اتارے گئے مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش کی جاسکتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماالحاج سرور دلشادنے کہاکہ ہم جمہوری اصولوں اوراقدار کے ساتھ ہمیشہ ہم قدم رہیں گے ڈپٹی سپیکر شیر علی خان گورچانی کے نمائندہ سردارشیر کوہ خان گورچانی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ مثبت صحافت کی حوصلہ افزائی کی ہے نومنتخب صدرپریس کلب اکرام اللہ چنگوانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم مثبت صحافت اورتعمیری تنقید کے ذریعے عوام الناس کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں جبکہ صحافی برادری کے مسائل کاحل پہلی ترجیح ہو گا۔
نومنتخب صدر انجمن صحافیان عبدالحمید نتکانی نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل ان کی پہلی ترجیح ہوگاتقریب سے سید فرحت عباس نقوی ملک سراج احمداپوزیشن لیڈر ضلع کونسل عمران خان کھوسہ جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بارڈیرہ فہیم سعید خان چنگوانی ڈپٹی ڈی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر سکھانی منتخب صدرپریس کلب ڈیرہ یاسرشیخ عدنان علی مرتضے ڈاکٹر غلام مرتضے شاہنوازخان چانڈیہ لغاری گروپ کے رہنماﺅں چیئرمین وڈیرہ یسین خان حسن فاروق خان غلزئی محمد عاشق میرانی سردار رمضان خان میرانی ایڈووکیٹ غلام فرید حجانہ وائس چیئرمین انجمن تاجران کوٹ چھٹہ کے مرکزی چیئرمین رانا اشفاق احمد مرکزی وائس چیئرمین حسنین ڈمر صدررانا آصف ادریس انجمن حقوق تحفظ شہریان کوٹ چھٹہ کے چیف آرگنائزر محمد حفیظ مجاہد میاں محمد اقبال بودلا چئیرمین بستی فوجہ حفیظ اللہ خان چیئرمین خانپورطالب خان کچھیلاایڈووکیٹ مجاہدخان گورمانی ایڈووکیٹ چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب فاروق خان گوپانگ نے بھی مختصرخطابات کیے اس موقع پر رانامحمد فرمانی قاری شاہنوازمیرانی الہی بخش برمانی ملک محمد عامرڈاکٹر محمد صادق میاں عبدالرﺅف بودلاکے بی خان میرانی سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ تقریب حلف برداری میں سردارشیر گورچانی نے ایگزیکٹوکونسل احسان کریم خان میرانی ایڈووکیٹ نے یونین آف جرنلسٹس اورسردارسیف الدین خان کھوسہ نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔