پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ کا مزمتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا
Posted on March 31, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ کا مزمتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کی دوکان میں چوری کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب للیانی و یونین آف جرنلسٹ کا مشترکہ مذمتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
گزشتہ رات مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کی سنٹرپارک میں موجود دوکان سے نا معلوم چور تالے توڑکر دس لاکھ روپے مالیت کا موبائل، موٹر سائیکل سپیر پارٹس چوری کرکے فرار ہو گئے،ا جلاس میں شاہد عمر،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی،سعید احمد بھٹی، سید محسن، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، زبیر احمدبھٹی، حافظ طاہر اقبال ودیگرصحافیوں کی بڑی تعدادواقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس تھانہ کاہنہ سے ملزمان کو جلد از جلد دگرفتار کرکے چوری شدہ مال بر آمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com