پریس کلب گلیانہ کے قیام سے گلیانہ کے اردگرد دیہات میں صحافت سے منسلک افراد کو ایک پلیٹ فارم ملے گا : محمد اشفاق
Posted on June 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھاریاں : صحافی محمداشفاق شاہین نے کہا ہے کہ پریس کلب گلیانہ کے قیام سے گلیانہ کے اردگرد دیہات میں صحافت سے منسلک افرادکو ایک پلیٹ فارم ملے گا جس کا مقصد فروغ صحافت اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور آپس میں اتحاد قائم کرنا ہے۔
پریس کلب گلیانہ تحصیل کھاریاں کے تمام دیہات کے پریس کلب سے بڑا پریس کلب ہوگا جس کی ابتدء میں 20 افراد کی رکنیت مشتمل ہے جو کے مختلف اخبارات ، پرنٹ میڈیا سے وابسطہ ہیں 15 جون کو پریس کلب گلیانہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور عہدیداران کا اعلان کیا جائیگا پریس کلب گلیانہ کے ممبر لوکل نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا سے منسلک ہوگے۔