بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت اور محکمہ اوقاف ہمارے آبائو اجدد کی 158 کنال 8 مرلے رقبہ پر جبراً قبضہ کرنا چاہتا ہے محکمہ اوقاف نے مقامی لو گو ں کی مرضی کیخلاف ہمارا رقبہ ایوارڈ کروا لیا ہے ایو راڈ ہونیوالے رقبہ میں ہماری دو کا نیں، مکانات، قبرستان، چراگاہیں اور راستے بھی شامل ہیں جبکہ دربار بابا شادی شہید کا اصل 43 کنال رقبہ تھا جس کو در با ر کے منیجر نے اپنے والد کے نا م الا ٹ کروا کر حقوق ملکیت بھی حاصل کرلئے ہیں اس کیسا تھ دربا ر کا رقبہ پر8دو کا نیں بنا کر منیجر اوقا ف نے27لا کھ رو پے میں فرو خت کر دی ہیں دوکا نیں ،مکا نا ت اور چرا گاہیں ہی ہما را اثا ثہ ہیں اس کو کسی صورت ایوارڈ نہیں ہو نے دینگے ایک ہفتہ کے اندر اندر ایو ار ڈ شدہ رقبہ منسو خ نہ کیا گیا تو بیو ی بچو ں سمیت DCآفس کے با ہر خو د سوزی کر نے پر مجبو ر ہو نگے چیف جسٹس ،چیف سیکر ٹر ی ،وزیر اعظم ،صدر اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ ہم غر یب اور مظلو م لو گ ہیں محکمہ اوقا ف اور قبضہ ما فیا کو ہما رے رقبہ پر قبضہ کر نے سے باز رکھا جا ئے ان خیا لا ت کا اظہا ر دربا ر با با شادی شہید گا ئوں کے متا ثر افراد گل خا ن ،حا جی محمد ایو ب ،صدر دین ،حا جی محمد بو ستا ن ،محمد صا بر ،فضل رحمن ،سکندر حیا ت ،ارشد ایو ب ،صا بر حسین ،محمد اکر م ،غلا م حسین ،حا جی محمد صد یق ،محمد اسحاق ،محمد خو رشید ،معرو ف حسین ،صدا قت حسین نے مشتر کہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہم آبا ئو اجداد سے در با ر با با شادی شہید کی خد مت کر رہے ہیں 40سا ل قبل ہم نے آبا ئو اجداد کے رقبہ پر دو کا نیں تعمیر کی تھیں جن میں کا رو با ر کر کے اپنا اور اپنے خا ند انوں کا پیٹ حق حلال کی روزی کما کر بھر تے ہیں دوکا نیں اور ما ل مویشی ہی ہما را گزر واقات کا ذریعہ ہیں جن کو محکمہ اوقا ف اور مقامی در با ر کا قبضہ ما فیا اسکو ہم سے زبر دستی چھیننا چا ہتا ہے انہوں نے کہا کہ دربا ر با با شادی شہید کا اصل رقبہ 43کنا ل تھا جن کو در با ر کے با اثر منیجر پرو یز اقبال نے اپنے وا لد چو ہد ری محمد علی کے نا م الا ٹ کروا کر حقوق ملکیت بھی حا صل کر لئے ہیں محکمہ اپنا اصل 43کنا ل رقبہ وا پس لینے کے بجائے مقامی دربا ر منیجر کیساتھ ملکر غریب او ر مظلو م لو گوں کے زریعہ معاش کو ختم کرناچا ہتا ہے منیجر اوقا ف سے اس سے قبل بھی در با ر کے احا طہ میں 9دوکا نیں بنا ئی ہیں جن کو اپنے بھا ئی کے نا م کروا رکھا ہے ان دو کا نوں کو اس نے27لا کھ رو پے میں فرو خت کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہما رے پاس صرف اور صرف ذریعہ معاش دو کا نیں اور ما ل مویشی کی چرا گا ہیں ہیں اس پر کسی صورت بھی کسی کو قبضہ کر نے کی اجا زت نہیںدینگے اگر حکومت یا محکمہ اوقا ف نے زبر دستی کی تو ہم اپنی جا نیں دے دیں گے لیکن قبضہ کر نے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ہفتہ کے اندر اندر ہما رے ایو ارڈ شدہ رقبہ کی کا رروائی کو منسو خ کرے اگر ایک ہفتہ کے اندر ایوارڈ کی کا رروائی منسوخ نہ ہوئی تو ہم بیو ی بچوں سمیتDCآفس بھمبر کے با ہر احتجا ج اور خودسوزی کر ینگے جس کی تما م تر ذمہ دا ری محکمہ اوقا ف کے منیجر پرو یز اختر پر عا ئد ہو گی انہوں نے آرمی چیف ،چیف جسٹس ،چیئر مین احتسا ب بیو رو ،وزیر اعظم ،صدر سے اپیل کی ہے کہ ہمیں قبضہ ما فیا کے ظلم سے بچا یا جا ئے اور محکمہ اوقاف اور قبضہ مافیا کو ہما رے آبا ئو اجدا د کے رقبہ پر قبضہ کر نے سے باز رکھا جا ئے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)محکمہ بر قیا ت آپر یشن ڈو یژ ن بھمبر کے تر جما ن نے عوام الناس کو مطلع کر نے کے لئے ایک سر کل کے ذریعے کہا ہے کہ مو رخہ14-03-16بروز پیر سالا نہ اسپکشن ومر متی گر یڈ اسٹیشن بھمبر تما م فیڈرز صبح 9بجے سے لیکر شام5بجے تک بند رہیں گے جس کے با عث بجلی کی تر سیل مکمل بند رہے گی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کس چنا تر کے لو گ با شعور ہیں آزما ئے ہو ئے چہروں کو مستر دکر کے تبد یلی کیلئے اپنا ووٹ دیں نو جوان کسی بھی قوم کا اثا ثہ ہو تے ہیں وہ معاشر ے میں مثبت تبد یلی کیلئے اپنا کر دار ادا کر یں کشتیاں جلا کر میدان میں اترا ہوں الیکشن ڈنکے کی چو ٹ پر لڑونگا میرے مخا لفین نے 4سال تک عوام کو منہ تک نہیں دیکھا یا اب ایک با ر پھر عوام کے ضمیروں کوخر ید نے کی نا کا م کوشش کر رہے ہیں ان خیا لا ت کااظہار امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبر را جہ امتیازاحمد خا ن نے چو ہدر ی لا ل دین میموریل کر کٹ ٹو رنامنٹ کے فا ئنل میچ میں بطور مہما ن خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہو تے وہاں کے ہسپتا ل ویرا ن ہو جا تے ہیں اور ایک صحت مندجسم میں ہی ایک صحت مند دما غ نشو نما پا تا ہے کھیل میں ہار جیت کی کو ئی اہمیت نہیں ہو تی میں جیتنے والی ٹیم کو مبا رکباد دیتا ہوں اور ہارنے والی ٹیم کو بھی مبا رکباد پیش کر تا ہوں کہ انہوں نے بہتر ین کھیل کا مظا ہر ہ کیا انہوں نے کہا کہ نو جوان کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی خصوصی تو جہ دیں کیو نکہ تعلیم سے ہی معاشرے میں انقلا بی سو چ نشو نما پا سکتی ہے نو جوان معاشر ے کا اہم جزو ہیں وہ معاشر ے میں بہتر کر دار ادا کر کے ووٹ کی طا قت سے میر ٹ کی بحا لی اور کر پشن کے خا تمے کیلئے عملی اقداما ت کر یں ٹو رنا منٹ کا فا ئنل میچ شاہین کر کٹ کلب اور چیتا کر کٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا شاہین کر کٹ کلب نے میچ 8وکٹوں سے جیت لیا انہوں نے کمیٹی کو 10ہزا ررو پے کا نقد انعام دیاانہوں نے جیتنے اور رنراپ ٹیموں کے کھیلا ڑیوں میں ٹرا فیاں دی اور انعاما ت تقسیم کئے قبل ازیں مہما ن خصوصی کو بھمبر شہر سے ایک مو ٹر سا ئیکل ریلی کیساتھ گراونڈ میں لا یا گیا نو جوانوں نے ڈھو ل کی تھا پ کر بھنگڑ ے ڈا ل کر مہما ن خصوصی کا بھر پور استقبا ل کیا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Bhimber
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبر پتھو را نی میں ہو نیوا لی چوریوں میں ملو ث ملز ما ن کو آسما ن کھا گیا یاپھر زمین نگل گئی د وما ہ کا عر صہ گزر جا نے کے با وجود بھمبر پو لیس چو روں کا سرا غ نہ لگا سکی اہلیان پتھورا نی سرا پا احتجا ج ،تھا نہ بھمبر پو لیس کے ایس ایچ او پر عد م اعتما د ،بھمبر پو لیس کے ایس ایچ او کو تبد یل کر کے کسی ایما ندا ر اور فر ض شنا س افسر کا تعینا ت کیا جا ئے بصورت دیگر پو لیس کی نا کا می کیخلا ف ضلع کچہر ی میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھر نا دیں گے متاثر ین کی صحا فیوں کے سامنے دھا ئی ،تفصیلا ت کے مطا بق 2ما ہ قبل بھمبر کے نواحی علاقہ پتھورا نی میں ایک ہی را ت کے دو را ن 5گھروں میں نا معلو م چو ر نقب زنی کی واردات ڈا لتے ہو ئے لا کھوں رو پے نقدی زیو رات اورقیمتی پارچہ جا ت چر اکر لے گئے تھے یا د رہے کہ بھمبر کی تا ریخ میں ہو نیوا لی سب سے بڑ ی ڈکیتی کی واردات تھی اور بھمبر پو لیس کے لئے ایک چیلنج بن گئی تھی لیکن 2ما ہ کا عر صہ گزر جا نے کے باو جود بھمبر پو لیس چو ری کی اس اجتماعی واردات کاسر اغ نہ لگا سکی جس پر اہلیا ن پتھورا نی کے متا ثرین چو ہدری طا رق محمود ،محمد خلیل ،محمد ارشاد ،محمد اقبا ل اور محمد ہاشم نے بھمبر پو لیس کی کا ر کر دگی سے ما یوس ہو کر گزشتہ روز بھمبر میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایک ہی را ت میں چو ر ہما ری جمع شدہ پو نجی لو ٹ کر فرا ر ہو گے جس کی رپو رٹ تھا نہ پو لیس بھمبر میں درج کروائی جس پر پو لیس نے کا رروائی تو شرو ع کی لیکن صد افسوس کہ بھمبر پو لیس آج کے اس جدید دو ر میں بھی پتھر کے دو ر کی تفتیش کر رہی ہے پو لیس نے متعدد با ر کئی مشکو ک افراد کو گر فتا ر کیا لیکن نا معلو م وجوہا ت کی بنا یا پھر سیاسی دبا ئو پر چھو ڑ دیا اور ان گر فتا ر افراد سے کسی قسم کی تفتیش نہ کی انہوں نے کہا کہ اگر چو ری کا یہ واقعہ کسی با اثر شخص کیسا تھ پیش آیا ہو تا تو اب تک چو روں کا سرا غ لگ چکا ہوتا ہم عام شہر ی ہیں ہم نے محنت مزدوری سے جمع پو نجی بنا ئی تھی جو چو ر لو ٹ کر لے گئے ہیں ہما ری کو ئی سفا رش نہ ہونے پر بھمبرپولیس کا ایس ایچ او بہتر انداز سے تفتیش کر نے سے عاری ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد ایس ایس پی بھمبر بھی موقعہ پر گئے تھے اور انہوں نے ہمیں بہت جلد چو روں کو پکڑ نے کی یقین دھا نی اور تسلی کروائی تھی لیکن اس کے بعد بھی پو لیس کی طرف سے کو ئی خا ص پیش رفت نہ کی گئی جس پر ہمیں پو لیس کی کا ر کر دگی پر شدید تشویش ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوسٹی تھا نہ بھمبر چو ری کی واردا ت کا سرا غ لگا نے میں مکمل طو ر پر نا کام رہے ہیں لہذا ہما را مطا لبہ ہے کہ اعلیٰ حکام سٹی تھا نہ بھمبر میں کسی فر ض شنا س ،اہل اور ایما ندار افسر تعینا ت کر کے چو ری کی اس تا ریخی واردات کی تفتیش انکے حوا لے کر ے انہوں نے کہا کہ ہما را لاکھوں کا نقصان ہو ا ہے جس کا سرا غ لگا نا پو لیس کی ذمہ دا ری ہے اور اب تک کی پو لیس تفتیش مکمل نا کا می سے دو چا ر نظر آرہی ہے اگر یہی صورتحا ل جا ری رہی تو ہم اپنے اہل وعیال اورعوام علاقہ کے ہمرا ہ ڈپٹی کمشنر آفس کے با ہر دھر نا دینے پر مجبو رہو نگے انہوں نے مز ید کہا کہ چیف سیکر ٹر ی آزاد کشمیر ،آئی جی پو لیس آزادکشمیر اور ڈی آئی جی میر پو ر ریجن بھمبر پو لیس کی غفلت اور ناکا می کا نو ٹس لیں اور سٹی تھا نہ بھمبر کے ایس ایچ او کو تبد یل کر کے کسی فر ض شنا س اہل اور پر اعتماد ایس ایچ او کی تعینا تی عمل میں لا کر ہمیں انصا ف دلا ئیں۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ کا ویٹنر ی ڈا کٹر کے ہمرا ہ شہر کے مختلف با زاروں کا دو رہ نا جا ئز تجاوزا ت ناقص اور غیر معیاری گو شت فر وخت کر نیوا لے قصا بوں اور ریڑ ھی با نوں کیخلا ف ایکشن نا قص گو شت کو فو ری طور پر تلف کر نے اور نا جائز تجاوزات کو ہٹا نے کا حکم تفصیلا ت کے مطا بق عوامی شکا یت پر ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن ویٹنر ی ڈا کٹر جہا نگیر احمد نے بمعہ سٹا ف شہر کے مختلف بازاروں کا اچا نک معائنہ کیا دو را ن معائنہ نا قص اور غیر معیاری گو شت کو فو ری طو ر پر تلف کر نے کے احکا ما ت صا در فرما ئے جبکہ اندرون شہر میں ریڑ ھی با نوں اور دو کا نوں کے با ہر قا ئم تھڑوں کو فوری طو رپر کروادیا بھمبر کے شہر یوں نے ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر کی طر ف سے اٹھا ئے جا نیوا لے اقداما ت پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مقبو ل بٹ شہید نے اپنی جا ن کا نذرا نہ دے کر کشمیر ی قوم کو آزادی کی منزل کا را ستہ دیکھا یا کشمیر ی قوم شہید کشمیر مقبو ل بٹ کی جلا ئی ہو ئی شمع آزادی کی روشنی میں اپنا سفر آزادی جا ری رکھے گی 27ما رچ کو بھمبر میں ہو نیوا لا عزم آزادی کنو نشن تحر یک آزادی کشمیر میں سنگ میل ثابت ہو گاکشمیر ی اس کنونشن میں بھر پور شر کت کرکے آزادی کی جدو جہد کا عزم دھرائیں گے ان خیا لا ت کااظہا ر ضلعی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر ی قوم اس وقت بے یقینی کے عالم میں زند گی گزار رہی ہے مقبو ل بٹ شہید نے اپنے نظر یا ت اور افکا ر کے ذریعے کشمیر ی قوم میں جدو جہد آزادی کی امنگ جگائی اور ایک عظیم مقصد کی را ہ متعین کر دی جس پر آج پوری کشمیر ی قوم متفق ہو کر تحر یک آزادی کشمیر کی تکمیل کے لئے کر دار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیر یوں کا مسئلہ نہیں بلکہ جنو بی ایشیا کے امن کا بھی ضا من ہے بین الااقوامی بر داری کو خطے کے امن کیلئے اس مسئلہ کوحل کرنے میں مثبت کر دار ادا کر نا ہوگا اور خطہ کے 3ارب انسانوں کی زند گیا ں محفوظ کر نا ہو نگی کشمیر فر یڈم مو ومنٹ اس با ت پریقین رکھتی ہے کہ کشمیر یوں کو حق خود ارا دیت دئیے بغیر جنو بی ایشیا میں پا ئیدار امن نا ممکن ہے کشمیر یوں کو حق خودارا دیت دے کر کشمیر یوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نے کا اختیا ر دیا جا ئے انہوں نے کہا کہ27ما رچ کو بھمبر میں کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے زیر اہتما م ہو نیوالا عزم آزادی کنو نشن تحر یک آزادی کشمیر میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا کشمیر ی بھر پور شر کت کر کے تحر یک آزادی کشمیر کو مضبو ط بنا نے اور مقبو ل بٹ شہید کے عظیم مقصد کی کا میا بی کے لیے متحد ومتفق ہو جا ئیں۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
SSP Group Photo
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)دھو نس دھا ندلی تحر یک انصا ف کاراستہ نہیں روک سکتی بر نا لہ کو لو ٹنے وا لوں کا کڑا احتسا ب کر یں گے تحر یک انصا ف بر نا لہ میں تما م قبا ئل کا گلد ستہ ہے اور عوامی طا قت بن چکی ہے آمدہ انتخا با ت میں بھا ری اکثر یت سے کا میا بی حا صل کر کے بر نا لہ کے عوام کی بھر پو ر خد مت کر ینگے ان خیا لا ت کااظہار پاکستا ن تحر یک انصا ف حلقہ بر نا لہ کے امیدوار اسمبلی ملک عبد الما لک اعوا ن نے صحا فیوں کے ایک وفد سے ملاقا ت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ بر نا لہ کے عوام بر ادری ازم کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں تحر یک انصا ف تما م قبا ئل کا خوبصورت گلدستہ ہے اور عوام تحر یک انصا ف کیساتھ ملکر تبد یلی کا عزم رکھتے ہیں ہم عوام کی طاقت سے جیت کر حلقہ بر نا لہ سے تعصب ،اقر با پرو ری اور کر پشن کی سیاست کا خا تمہ کر ینگے اور بر نا لہ کے عوام کے حقوق غضب کرنے اور لو ٹ ما ر کر نیوا لوں کا کڑا احتساب بھی کر ینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اور ن لیگ کو عوام نے بر ی طر ح مسترد کر دیا ہے ن لیگ وفاقی وزرا ء کے زریعے آزادکشمیر کے اقتدار پر شب خون ما رنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں جس کو آزادکشمیر کے عوام نا کا م بنا نا خو ب جا نتے ہیں انہوں نے کہا کہ کو ٹلی میں عمران خا ن کے کا میا ب جلسے کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام تحر یک انصا ف کی پا لیسوں کو پسند کر تے ہیں اور تبد یلی چا ہتے ہیں تحر یک انصا ف برنا لہ سے لیکر نیلم تک ایک بڑ ی عوامی طا قت بن چکی ہے آنیوالے انتخا با ت میں بر نا لہ سے لیکر نیلم تک کا میا بی حا صل کر کے حکومت بنا ئیں گے اور عوامی خد مت کرینگے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)حکومت پا کستا ن کی طرف سے صرف سیاسی بیا ن دینے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا بلکہ عملی طو ر پر جہا د کشمیر کی سپو رٹ کر نے سے مسئلہ کشمیر حل ہوگا ان خیا لا ت کا اظہار معروف مجا ہدحمز ہ خا ن نے اپنے ایک اخبا ری بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ تما م سیاسی جما عتوں کے سر برا ہا ن صرف اپنے اقتدار کیلئے کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی بیا ن دے کر کشمیر یوں کے جذ بات سے کھیل رہے ہیں جبکہ ان سیاسی شعبدہ بازوں کا کشمیر کی تحر یک آزادی کے ساتھ دور دور تک کوئی واسطہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پا کستا ن بھی زبا نی جمع خرچ پر مسئلہ کشمیر کو زند ہ رکھے ہو ئے ہے جو قابل افسوس عمل ہے انہوں نے کہا کہ آج وہی لو گ کشمیر کی تحر یک آزادی سے مخلص ہیں جو عملی طو رپر جہا د کشمیر میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے مز ید کہا کہ ہم ان تما م سیاسی شعبدہ بازوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سیاسی ادا کا ری چھوڑ کر عملی طو رپر کشمیر ی بھا ئیوں کا سا تھ دیں اور ملی جذ بے کا ثبو ت دیں۔