مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی منظور شاہین روپال کے والد حاجی اسماعیل کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر، سید اسرار احمد زیدی شاہ، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، محمد شاہد قادری، بابا طارق مقبول، سعید احمد بھٹی ،ڈاکٹر اسلم انصاری، ارشد علی شامی، منیر احمد بھٹی، عبدالقیوم،محمد اکمل کھوکھر، ڈاکٹر رحمت علی ، محمد سعید، محمد جمیل سندھو،قیصر عباس، عمر حیات خاں،حافظ طاہر اقبال، زبیر احمد بھٹی، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال، ارشد علی جوئیہ،عبدالمنان سلفی، رانا توقیر احمد، عبدالرحمان، عبدالقادر، ذوالفقار علی،مہر عرفان، محمد راشد مہناس، چوہدری ہاشم علی،چوہدری اصغر علی ودیگر صحافیوں نے سنیئر صحافی منظور شاہین روپال، صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال اور رضا روپال کے والد حاجی محمد اسماعیل روپال کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سجادہ نشین خواجہ دائم الحضوری قصوری پیر سید علی حیدر شاہ بخاری اور مولانا سید وسیم الحسن شاہ حافظ آبادی نے کہا ہے کہ کربلا میں حق اور باطل کی جنگ تھی ،نواسہ ء رسول جگر گوشہ ء بتول حضرت امام حسین نے اپنے کنبے کی قربانی دیکر باطل کو ہمیشہ کیلئے نیست و نابود کر دیا ،ہمیں دین اسلام کی عزت اور حرمت کیلئے اگر اپنی جانوں کا نذرانہ دینا پڑے تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفی آباد(للیانی) میں مدرسہ فیضان پنجتن پاک میں منعقدہ شہدائے کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں صاحبزادہ محمد حسن علی قادری، پیر سیدمنشاء عباس بخاری ،پی ٹی آئی کے رہنماء میاں عبدالخالق ،اور ان کے گروپ میں شامل حاجی ارشد ناز، ملک شہبازاحمد ،محمد اکمل کھوکھر ،مہر عبدالرحمن ،پیر دین محمد قلبی ،بابا نذر حسین قادری ،ماسٹر جمال دین،ذوالفقار شاہد ،و دیگر شخصیات نے شرکت کی ،مدرسہ پنجتن پاک کے مہتمم مولانا محمد الیاس قادری عرف بابا جی سرکارکے زیر اہتمام ہونیوالی تقریب میں الحاج شوکت نقشبندی ،فیض رسول حیدری ،علی عمران قصوری ،مہر علی شیر علی ،و دیگر ثناء خوانون نے ہدیہ عقیدت پیش کیا تقریب میں پیر سید علی حیدر شاہ بخاری نے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونیوالے پی ٹی آئی کے رہنماء میاں عبدالخالق اور ان کے گروپ میں شامل نو منتخب کونسلرز کو مبارکباد دی اور ان کے گلے میں ہار پہنائے ،تقریب کا اختتام دردو سلام پر ہوا اور ملک کی سالمیت ویک جہتی و استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔