کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا ہیٹ ویو سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے محکمہ میڈیکل بلدیہ کورنگی کو زیر انتظام طبی مراکز میں فوری طبی امدادی کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے بچائو اور فوری طبی امداد کے لئے ہنگامی طبی مراکز کو امدادی سامان سے آراستہ کیا جائے انہوںنے ہدایت کی کہ ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے مہم چلا ئی جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکماجاتی سربراہان اور یونین کمیٹیز کے چیئر مینوں کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات خصوصاً صفائی وستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ میڈیکل کو شدید گرم موسم میں عوام کو ہیٹ ویو سے بچائو کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو فعال رکھا جائے۔
عوامی کو طبی مداد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل رکھے جائیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کا معائنہ کرتے ہوئے موقع پر موجود ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ شدید گرمی کے موسم میں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گلیوں اور محلوں کے سطح پر سوئپنگ کے نظام کو بہتربنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی ہے۔