اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح مقررہ ہدف آٹھ فیصد سے بھی کم رہی۔ اوسط افراط زر سات اعشاریہ تین چھ فیصد رہا۔ اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد رہی۔
جو مئی کے مہینے میں پانچ اعشاریہ ایک فیصد کی سطح پر موجود تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ ایک سال کے دوران ٹماٹر کی قیمت ایک سو پچیس فیصد بڑھ گئی۔ پیاز کے نرخوں میں اس دوران ستاسی فیصد، تازہ سبزیوں میں انتیس فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا۔