لندن (جیوڈیسک) الطاف حسین نے ویسٹ انڈیز کے خلافT20 سیریزکا پہلا میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پہلا T20 میچ جیت کر قوم کا سرپوری دنیا میں فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ بھی اپنی جیت کا سلسلہ جارہی رکھے گی اور قوم کو خوشیاں دیتی رہی گی۔
دریں اثنا الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سید خورشید شاہ سمیت مرحومہ کے تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ (آمین)۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے اوراس حملے میں متعدد افراد کے ہلاک وخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری، سلامتی اور جغرافیائی سرحدوں کے احترام کے خلاف ہیں اور حکومت پاکستان کواس پر احتجاج کرنا چاہیے اوراس سلسلے کو بند کرانے کیلئے سفارتی سطح پر تمام تر کوششیں کرنا چاہیے۔