ابوظہبی (جیوڈیسک) پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے 245 رنز 8 کھلاڑی آٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، لیکن اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر ہاشم آملہ محمد عرفان کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 118 رنز بنائے۔ مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کے اضافے کے بعد ڈیل اسٹین 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، یوں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 249 رنز بنا سکی۔ محمد عرفان اور ذوالفقار بابر نے تین، تین سعید اجمل نے دو جبکہ جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے۔ نیوٹرل مقام پر کھیلی جانے والی اس سیریز میں افریقی الیون نے اپنے کپتان کو مایوس کیا، سوائے ہاشم آملہ 118 ناٹ آوٹ اور جے پی ڈومینی 57 کے کوئی اور بیٹسمین پاکستانی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکااور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ جب میچ کا پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پروٹیز نے 90 اوورز کے کھیل میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے اور ہاشم آملہ 118 ناٹ آوٹ اور ڈیل اسٹین 13 پر بیٹنگ کررہے تھے۔