جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں جس پرعمل درآمدکو یقینی بنانے کیلئے دیگر متعلقہ افسران کو رمضان بازاروں اورعام مارکیٹوں کی کڑی نگرانی کرکے وہاں صارفین کیلئے وافر مقدار میں مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کویقینی بنانا ہوگا۔یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمد اویس ملک نے ڈی سی اوآفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی او سی ہارون رشیداور اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ کے علاوہ ای ڈی او زراعت،ڈی اولائیوسٹاک،ڈی اوزراعت،ڈی اوفوڈ،ڈی ایم او،ڈی اوانٹرپرائزرودیگر مختلف محکموںکے افسران سمیت تاجروں ،دکانداروں ،شوگر و گھی ملز ،یوٹیلٹی سٹور ز،قصابوں اور صارفین کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ضلع میںرمضان بازاروں کے انعقاد کے حوالہ سے سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان بازاروں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ رات کو چوکیدارہ نظام بھی فعال بنایا جانا ضروری ہے۔انہوںنے سستے رمضان بازاروں میں صحت و صفائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر رکھنے کیلئے متعلقہ ٹی ایم اوزکو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر بتایاگیاکہ عام مارکیٹوں اوررمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگانے کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران کی رمضان المبارک میں موجودگی کوبھی یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان بازاروں میں دکانداروںاورصارفین کو سایہ فراہم کرنے کے لئے شامیانے،ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے علاوہ وہاں پرشکایات سیل بھی قائم کئے جا رہے ہیں جہاں پرصارفین اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔اے ڈی سی محمد اویس ملک نے ہدایت کی کہ سبزیات ،فروٹ،چکن اور انڈوں کے روزانہ کی بنیادپر مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ریٹ لسٹیں صبح آٹھ بجے تک تیار کرکے دکانداروں کو فراہم کر دی جائیں اور انہیں مذکورہ ریٹ لسٹیں اپنی دکانوں اور دستی ریڑھیوں پر نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صارفین کو ان لسٹوں کے مطابق اشیائے فراہم کرنے کا پابندبنایا جائے ۔بعد ازاں اجلاس میں باہمی مشاورت سے اشیائے خوردونوش کی سابقہ قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اشیاء کے نئے ریٹ مختص کئے گئے۔ ۔۔۔///۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے سودیہاتوں میں کھلے عام پاخانے سے پاک ماحول بنانے کے لئے مقامی سطح پر آگاہی مہم کے ذریعے مقامی آبادیوں کے اشتراک سے ہر گھر میں لیٹرین بنا نے کا کام شروع کر دیا گیاہے اس ضمن میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈسٹرکٹ واش کوآڑڈی نیشن کمیٹی کے حوالہ سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن ،لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر،انفارمیشن اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے علاوہ مقامی این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصدمحکمہ ہیلتھ،ایجوکیشن ،لوکل گورنمنٹ ،سوشل ویلفیئر، انفارمیشن ،ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ،مقامی این جی اوز اور کمیونٹی نمائندوں کو پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات دینے کے علاوہ باہمی طور پر ڈیٹا شیئرنگ اور تمام کام کی نگرانی کے متعلق آگاہی دینا تھا۔اس موقع پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ امجد سردار علی نے دو روزہ ضلعی واش کوآرڈی نیش کمیٹی کے تربیتی پروگرام کے دوران بتایا کہ حکومت پنجاب نےPATSپروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع کے 3360 دیہاتوں میں اس پرو گرام کو شروع کیا ہے جس کے پہلے مر حلے میں ضلع جھنگ کے اندر 11 یونین کونسلز کے سودیہاتوں میں” او ڈی ایف” پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پرو گرام کے چیئر مین ڈی سی او جھنگ اور سیکرٹری ایکسین پبلک ہیلتھ جارج برکت ہیں۔اس کام کی نگرا نی کے لئے محکمہ ہیلتھ ،ایجو کیشن اور لوکل گورنمنٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے تا کہ گائوں کے مکمل طور پر کھلے عام میں پاخانے سے پاک ہو نے کی تصدیق و سر ٹیفکیشن کی جا سکے۔بعدازاں ورکشاپ میں ممبران کمیٹی میں شیلڈ اور اسناد بھی تقسیم کی گئی۔ ۔۔۔///۔۔۔
کاٹن فیکٹری میں اچانک اگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکستر۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پا لیا جھنگ( تحصیل رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق فیصل آبادروڈ چوہدری سرورکے بھٹہ کے قریب نجی کاٹن فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوا یسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔
ٹریفک کے مختلف حادث میںمتعدد ا فرا د شدیدزخمی۔ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جھنگ(تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلاحادثہ سرگودہا روڈ پرانا شناختی کارڈ آفس کے قریب دوتیز رفتارموٹر سائیکل کے ٹکڑائوسے پیش آیاجس سے 45سالہ محمد عارف 30سالہ محمد ندیم 22سالہ غضنفر شدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ 8 میل فیصل آباد روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک کاٹائر برسٹ ہوااور ٹرک اُلٹ گیا جس سے 06سالہ غلام عباس 13سالہ غلام علی 38سالہ عبدالرحمان شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ چنیوٹ روڈ حاجی آباد کے قریب تیز رفتار کاراور رکشہ کا تصادم ہوا جس سے 23سالہ سلمہ بی بی 35سالہ حلیمہ32سالہ آمنہ بی بی 18سالہ سجاد شدید زخمی ہو ا ٔ تمام زخمیوں کویسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔