لیہ، کروڑ لعل عیسن کی خبریں 29/2/2016

Layyah

Layyah

لیہ +کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 14 سو روپے جمع کرانے کے بعدپرانے لائسنس لے کر چٹیں تھما دی گئی لیکن کئی کئی ماہ گزرنے کے بعد اطلاع دی گئی نہ ہی کمپیوٹر رائز لائسنس جاری کئے گئے دوسری جانب اسلحہ برانچ کا عملہ لوگوں کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش آنے لگا تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کمپیوٹر رائز لائسنس بنانے کے لئے ملک بھر میں دفاتر قائم کئے گئے یہاں پر لائسنس بنوانے کے لئے 14سو روپے پہلے جمع کرانے کے ساتھ اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے تین سال کے تین ہزار اور پانچ سال کے پانچ ہزار جمع کرانے کے بعد لائسنس جاری کیا جاتا ہے لیکن لیہ برانچ آفس میں سو روپے جمع کرانے کے بعدپرانے لائسنس لے کر چٹیں تھما دی گئی لیکن کئی کئی ماہ گزرنے کے بعد اطلاع دی گئی نہ ہی کمپیوٹر رائز لائسنس جاری کئے گئے،صدر مرکزی انجمن تاجران کروڑ طارق محمود پہاڑ نادرا حکام سے مطالبہ کیا کہ کمپیوٹر ائز اسلحہ کے لائسنس کے نظام کو تیز تر بنانے کے ساتھ بد اخلاق عملہ کو فی الفور تبدیل کیا جائے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) میاں اشفاق لاہوری نہایت شریف اور غریب پرور انسان تھے اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،الحاج باؤ محمد رفیق ،چوہدری محمد عارف جاوید ،عبدالواحد انصاری ،ملک امان اللہ جکھڑ ،محمد جنید طارق ،و دیگر نے میاں مشتاق لاہوری کے بھائی میاں محمد اشفاق لاہوری کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے،