جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ سٹی یوسی 96 کے سیکرٹریوں کی من مانیاں عروج پر دفتر کو بھی اپنے گھر میں لے گیا۔
بجلی کا بل اور اپنے گھر کا کرایہ بھی سرکار سے وصول کرنے میں مصروف عمل۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ کبھی کمپیوٹر ٹھیک کروانے کے نام پر کبھی بجلی کے بل تو کبھی فرنیچر۔
گرمیوں میں برف کے بل وغیرہ ایسی طرح مختلف بل بنا کر خزانہ سرکار کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ۔گورنر پنجاب۔و احکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔کہ ان لوگوں نے جو بھی آج تک خزانہ سرکار سے رقم وصول کی ہے۔
ان سب بلوں کواو رتمام اکاوئنٹ چیک کیا جائے ۔اور ان کے تمام ریکارڈ کا مکمل آڈٹ کروایا جائے ۔جس میں لیٹ اندرج۔نکاح کے تمام رجسٹرڈ۔ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ وغیرہ تمام ریکارڈ چیک کروایا جائے۔