لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے مو ثر نفاذ کا بنیا دی مقصد صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ اور تا جر برادری کے لئے خو شگوار اور محفوظ کا روبا ری ماحول کے قیا م کو یقینی بنا نا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظا میہ تا جر و صارف نما ئندوں کے مابین با ہمی معاونت و مشاورت سے کم نر خوں پر مشتمل نئی پر ائس لسٹ کا اجراء ایک قابل تحسین پیش رفت ہے یہ بات انہو ںنے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹر ول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔
اجلاس میں اے ڈی سی لبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ تنو یر یزداں ، اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جام آفتا ب حسین ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ،ڈی او لیبر ضیغم عباس ، لیبر آفیسر شوگر ملز شکیل احمد ،ٹی ایم او چوبا رہ ممتا زحسین کلا چی ، ڈی ایل او ڈاکٹر ریا ض اختر ، صد رانجمن تا جران واحد بخش با روی ، صدر انجمن تا جران کر وڑ حا جی مختیار حسین ، صدر کر یا نہ مرچنٹ ایسوسی ایشن علی جا ن ، سیٹھ محمد اسلم ،محمد اشرف چشتی ، شیخ خر م طا رق ، صدر قصابا ں عبدالرزاق ، راجہ افتخار حسین کے علا وہ صارف و تا جر نما ئند وں نے شرکت کی۔
ڈی سی ا ولیہ نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے تا جر نما ئندوں سے کہا کہ طے کر دہ نر خوں پر عملدرآمد کے لئے تا جر تنظیمیں ضلعی انتظا میہ سے تعاون کو یقینی بنائیں ۔اجلاس میں مختلف اشیا ء کے نئے نر خ جن میں آٹا 20 کلو گرام وزنی 700 روپے ، گھی 110 روپے فی کلو گرام ، گھی سلطا ن ، شمع ، فیضی و دیگر برانڈ 154 روپے ، چاول با سمتی نیا 75 روپے ، چاول با سمتی پرانا 100 روپے ، چاول ایری سکس 35 روپے ، دال چنا با ریک 60 روپے ، دال چنا موٹی 35روپے ، دال مسور موٹی 116 روپے ، دال مسور با ریک لو کل 150روپے ، دال ماش دھلی ہو ئی 135 روپے ، دال ما ش بغیر دھلی 130 روپے ، دال مونگ دھلی ہو ئی 150 روپے ، دال مو نگ بغیر دھلی 140 روپے ، کا لا چنا مو ٹا 50 روپے ، کا لا چنا با ریک 48 روپے ، سفید چنا مو ٹا 65 روپے ، سفید چنا با ریک 60 روپے ، سرخ مرچ پسی ہو ئی 220 روپے ، بیسن 70 روپے ، کھلا دودھ 60 روپے ،دہی 70 روپے ، مٹن 480 روپے ، بیف 260 روپے ، روٹی 100 گرام وزنی 5 روپے فی کے نرخ مقرر کیے گئے۔