پرائس کنٹرول کے مجسٹریٹ اورسابق اے۔سی چکوال کی بدمعاشیاں من مرضی کی رعائت نہ ملنے پر نجی سپر سٹور پر دھاوا بول دیا

چکوال: پرائس کنٹرول کے مجسٹریٹ اورسابق اے۔سی چکوال کی بدمعاشیاں من مرضی کی رعائت نہ ملنے پر نجی سپر سٹور پر دھاوا بول دیا جنرل مینجر سے بدکلامی،گرفتاری کی دھمکی دیکر پندرہ ہزار وصول کر لئے ،متاثرہ شخص نے انصاف کے حصول کیلئے عدالت میں درخواست گذار دی،تفصیلات کیمطابق نجی سپر سٹور کے جنرل مینجر نے بتایاکہ اس نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کیمطابق ریٹ لسٹ آویزاں کر رکھی تھی اور اس معیار سے مطابقت رکھنے والی تمام اشیاء کیلئے باقاعدہ طور پر الماری بنوا رکھی تھی

سابق اے۔سی چکوال سٹی تنویر الرحمٰن اور سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول عرفان یوسف اس کے پاس کئی مرتبہ آئے اور اس سے تما م سامان پر پچاس فیصد رعائت کا مطالبہ کیا جو کہ اس نے نہ دی تو گذشتہ چند روز قبل وہ اس کے سٹور پر آئے اور اند داخل ہوتے ہی بد کلامی شروع کر دی اور گریبان پکڑ لیا اور گرفتاری کی دھمکی دیکر اس سے پندرہ ہزار روپے وصول کر لئے۔

جاتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ تعاون نہ کرو گے تو اگلی بار اس سے بھی بھاری جرمانہ ہوگا ور تمھیں گرفتار کر لیا جائے گا اس سلسلہ میں جب سابق اے۔سی چکوال تنویر الرحمٰن سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ ہم پہلے بھی اس سٹور پر گئے اورریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا کہا لیکن دوبارہ عوامی شکایت ملنے پر جاکر موقع پر جرمانہ کیا ویسے تو جرمانہ بینک میں جمع ہوتا ہے۔

لیکن اس دن عرفان یوسف جو کہ سپیشل مجسٹریٹ پر ائس کنٹرول ہیں نے تمام چالانوں کے جرمانے خود وصول کئے جبکہ عرفان یوسف نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیامتاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او چکوال سمیت تمام بالا عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے والے عملہ کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔