مظفرآباد (نمائندہ شمال) سپیشل مجسٹریٹ (درجہ اول) پرائس کنٹرول مظفرآباد ڈویثرن محمد شریف قریشی نے ایل پی جی کے نئے انراخ جاری کر دیے ہیں ۔جس کی منظوری ڈپٹی کمشنر نے دے دی ہےمظفرآباد ڈویثرن ،ضلع مظفرآباد کی حدود کے اندرLPG 11.8Kg سلنڈر کا ریٹ حسب ذیل ہو ں گے پاک گیس ،لب گیس، فان گیس، شیل گیس، سپر گیس،پرل گیس ،سن گیس، سپرگیس،، واک گیس، کالٹلس گیس، مہران گیس ،پول گیس ،کیپ گیس،SHVگیس، اکبر گیس11.8کلوگرام سلنڈر کی قمیت 1035سے بڑھا کر 1070روپے کر دی گی ہے۔
جاری شکد سرکلر کے مطابق جملہ گیس ڈیلر سب ڈیلر ،دوکاندار صارفین کو سلنڈر وزن 11.8Kgپورا کرکے فروخت کرنے کے پابند ہوں گے ،خلاف ورزی کی صورت میں پرائس کنڑول ایکٹ 1986اورWeights & Measuresایکٹ 1975کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جملہ گیس ،سب ڈیلر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر اویزان کرنے کے پابند ہوں گے،نئی ریٹ لسٹ کے اجرا ء تک یہی ریٹ لسٹ نافذ العمل رہے گی۔
جملہ گیس ڈیلر سب ڈیلر اور دکاندار حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈرائی پاورڈر ،فائر ایکسٹنگشر ،ریت اور پانی دوکان پر رکھنے کے پابند ہوں گے ،حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گاگیس فروخت کرنے والے ڈیلر سب ڈیلر دکاندار اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انکاسٹاف سیل پوائنٹ تنڈورااور ویلڈنگ پلانٹ وغیرہ سے معقول فاصلہ پر ہو۔
جملہ گیس ڈیلر سب ڈیلر دکاندار سیلنڈر فروخت کرتے وقت باقاعدہ رسید جاری کرنے کے پابند ہونگے یاد رہے کے ایل پی جی گیس کے نرخ 1035روپے تھی جنہیں بڑھا دیا گیا ہے۔