جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق موڑ منڈی کے قریب سرگودھا سے جھنگ آنے والی مسافر بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 50سالہ نور اور 35سالہ شہباز جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے محمد فاروق، محمد بخش،محمد عمران عنصر عباس ، ماجد ، اللہ دتہ ، محمد اسحاق، احتشام ، محمد ارشاد، زین عباس ، سیلم بی بی،عمار ، عظمت ، سرفراز ، محمد حبیب ، غلاعباس ،رفاقت ، طالب حسین ، جاوید اقبال ، مقبول ، بلال، آصف ، نصر اللہ سعدیہ ، محمد طارق ، ریحانہ ، محمد اکمل ، محمد شاہد اور شفیق زخمی ہو گئے جن کو ریسکیوکے عملہ نے فوری طور ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ محمد وسیم ، حسنین ، محمد عثمان ، روبینہ ، عامر ندیم ، اختر عباس ، معین ، رخسانہ ، شازیہ ، فوزیہ ، ارم اکمل سمیت 15زخمی افراد کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کردی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (تحصیل رپورٹر) DSDٹریننگ کی وجہ سے پنجاب اسمبلی مظاہرہ 3اگست کو ہوگا۔ان خیالا ت کااظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین نے مرکزی مشاورتی کمیٹی آل اساتذہ الائنس پنجاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی لاہور کے باہر مظاہرہ 25جولائی کو شیڈول تھا ،اس دوران محکمہ تعلیم نے 21تا30جولائی DSDٹریننگ رکھ دی،اس وجہ نیز دیگر اساتذہ سے رابطوں کے باعث اب پنجاب اسمبلی کے سامنے 3اگست کو مظاہرہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کی چھٹیوں کے بعد کلاسز سکولز میں نہیں سڑکوں پر ہوں گی۔ ہم نے ہرفورم آزما لیا سوائے بھرپوراحتجاج کے ہمارے پاس اب کوئی آپشن نہیں ۔ جب تک سرکاری سکولوں کی PEFاور دانش اتھارٹی سے واپسی ، اساتذہ اَپ گریڈیشن اور دیگر مسائل حل نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم تمام اساتذہ تنظیموں اور اساتذہ کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے 3اگست کو بھرپور شرکت کریں ۔ یہ اساتذہ کی بقاء کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب سرکاری سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنا اور نجکاری کی بھینٹ چڑھانا غریب بچوں کی تعلیم ختم کرنے اور نوجوانواں کے روزگار ختم کرنے کے مترادف ہے۔ مانیٹرنگ رپورٹس نے ثابت کردیا کہ جو سکول پہلے فیز میں PEFکو دئیے گئے وہ ناکا م ہورہے ہیں ۔ PEFکے تحت اداروں میں اساتذہ کا کوئی معیار نہیں ، ہر مہینے استاد تبدیل کردیا جاتا ہے اور اساتذہ کو مزدور سے بھی کم تنخواہ دے کرانہیں ذہنی مریض بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خون کے آخری قطرہ تک سرکاری سکولوں ک حفاظت کریں گے ۔ میٹنگ میں مرکزی صدر شعبہ خواتین میڈم فرخندہ عثمان، محمدشفیق بھلوالیہ، سید فہیم افضل ، سید جمیل احمدآفتاب، محمدخان اعوان ،مہرانور سیال، مہرتصور خان نول، بشیراحمدساحل، محمدرمضان منور، میڈم رخسانہ ریاض سمیت اساتذہ رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بغاوت ناکام کرنے پر ترک عوام کا سرفخر سے بلندہوگیا۔یہ بات بہادر خان جھگڑ امیرجماعت اسلامی جھنگ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بغاوت کی ناکامی کا سہراترکی کے جمہوریت پسند عوام کے سر ہے جنہوں نے سڑکوں پر نکل کر باغیوں کا صفایا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام کے ردعمل سے ثابت ہوگیا ہے کہ اگر حکمران عوام دوست پالیسیاں اختیار کریں۔ عوام کے حقیقی نمائندے ثابت ہوں۔ غیر ملکی طاقتو ںکے آلہ کارنہ بنیںتو کوئی طالع آزما ان کو اقتدار سے نہیں ہٹا سکتااور عوام جمہوریت کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردگان تیسری دنیا کے ممالک کے حکمرانوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں جنہیں اپنے اپنے مالک کے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے عالمی طاقتوں کا طفیلی بننے کی بجائے اپنے عوام کی تائید پر بھروسہ کرنا چاہئے اور اختیارات کو چند ہاتھوں میں مرکوز کرنے اور عوام کا استحصال کرنے کی بجائے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا چاہئے اور جمہوریت کو اس کی روح کے مطابق اپنے ممالک میں نافذ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی ناکام بغاوت میں پاکستان کے عوام اور حکمرانوں کیلئے بھی ایک سبق ہے اور ہمارے حکمرانوں کو نوشہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی سیکرٹری آبپاشی سیف اللہ انجم نے کہا ہے کہ ممکنہ شدیدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل رکھیں اور دریاوں کی طغیانی کے پیش نظر حفاظتی بندوں کی مضبوطی کو بار بار چیک کریں اور کسی بھی جگہ کوئی کمی یا خامی ہو تو اسے فی الفور دور کیا جائے تاکہ کسی بھی جانی او مالی نقصانات کا اندیشہ نہ رہے۔یہ ہدایات انہوں نے تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران جاری کیں۔اس دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمد اویس ملک،چائنیز انجینئرز،چیف انجینئر ملتان ملک امیر محمد کے علاوہ محکمہ انہار کے ایکسین، ایس ڈی او اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی سیکرٹری آبپاشی سیف اللہ انجم نے کہا کہ دریائوں میں طغیانی کے باعث دریائے چناب اور جہلم کے حفاظتی بندوں کی دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کے کام کی کڑی نگرانی کی جائے اور تمام انتظامات کے دوران سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوںنے تریموں ہیڈ کے مقام پر فلڈ کنٹرول سنٹر کے اطراف چار دیواری کے مرمتی اور دیگر کام کا جائزہ لینے کے دوران کام کی بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع کے حفاظتی بندوں اور انتہائی ہنگامی حالت میں اضافی سیلابی پا نی کو گزارنے کے حوالہ سے نقشہ جات کے ذریعے معلومات کا تبادلہ کیا۔صوبائی سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کے مکمل کئے گئے انتظامات اور اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔بعد ازاں انہوںنے چائنیز انجینئرز کی رہائش گاہ پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،دریں اثناء صوبائی سیکرٹری آبپاشی سیف اللہ انجم نے متوقع سیلاب کے حوالہ سے کئے گئے حفاظتی و انتظامی اقدامات بارے بریفنگ بھی لی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پر گڑھ مہاراجہ میں ناقص دہی اور لسی فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں مضر صحت دہی اور لسی کے استعمال سے 12افراد متاثر ہوئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کو فوری طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے واقعہ کا نوٹس کے لیتے ہوئے ناقص دہی اور لسی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی جس کے تحت کاروائی کے دوران پولیس اسٹیشن گڑھ مہاراجہ میں ایف آئی آرنمبر 216رجسٹرڈ کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورملتان سے راولپنڈی جانے والی سرگودھا روڈ موڑ منڈی جھنگ کے قریب شالیمار گاڑی اوور ٹیکنگ کے دوران الٹنے سے زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی ۔انہوںنے زیر علاج مریضوں سے انکی خیریت دریافت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے تک ان کے علاج معالجہ میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے بتایا کہ زیر علاج مریضوں کا خصوص خیال رکھا جا رہا ہے اور انکے علاج معالجہ میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائیگی۔ اے ڈی سی محمد اویس ملک ، ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔یاد رہے کہ گاڑی الٹنے سے دو مسافر جاں بحق اور 32زخمی ہوئے۔