جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلع کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان ،ایس ڈی پی اوز اور محکمہ لیبر کے افسران کا خشت بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خلاف کریک ڈائون جاری ۔کریک ڈائون کے دوران یہ بات علم میں آئی کہ ضلع بھر کے بھٹوں پر1714 بچے کام کر رہے تھے ۔ بھٹہ مالکان نے ان کی فہرستیں مہیا کر دی ہیں اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے زیراہتمام1092بچوںکو سکولوں میں داخل کر وا دیا گیا ہے جہاں انہیں مفت یونیفارم ، کتابیں اور فیسوں کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ۔ مزید برآں 622بچوں کو بہت جلد تعلیمی اداروں میں داخل کروا دیا جائیگاتاکہ وہ تعلیمی سہولیات حاصل کر سکیں۔دریں اثناء اے سی جھنگ عمران عصمت پنوں نے جھنگ کے متعدد خشت بھٹوں پر اچانک ریڈ کیا اورا نہیں بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی ممانعت ہے لہٰذا وہ رضاکارانہ طورپر اپنے بھٹوں سے 14سال سے کم عمر کے بچوں کو فوری فارغ کردیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کیلئے ڈسڑکٹ گورنمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اے سی اٹھارہ ہزاری احسن رضا نے ریڈ کرکے خان اینڈ جٹ برادر بھٹہ اور الحمد بریکس ماچھی وال کو چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر بھٹہ مالکان کے خلاف تھانہ کوٹ شاکر میں مقدمات کا اندراج کر وادیا ہے۔اس ضمن میں ڈی سی او نادر چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی پر صرف بھٹہ مالکان کے خلاف ہی ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے۔انہوںنے مزید ہدایت کی ہے کہ بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے والدین کو حکومت پنجاب کی چائلڈ لیبر کے خلاف مہم اورا ن کے بچوں کیلئے تعلیم کی اہمیت اور افادیت بارے آگہی اور ترغیب بھی دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ایڈوائزر محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ محمد عبیداللہ سیال نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال شورکوٹ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔تحصیل ایڈوائزر مسٹر سلیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ہسپتا ل پہنچنے پر ایم ایس ڈاکٹر حاشر نے اس ہسپتال کے جملہ شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد ایڈوائزر مذکوہ نے ہسپتال کے تمام وارڈ ز اورایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا ور مذکوہ وارڈمیںداخل مریضوں سے ڈاکٹرز نرسز اوردیگر عملہ کے ان کے ساتھ عمومی رویہ ادویات کی فراہمی سے متعلقہ تفصیلی گفتگو کی ۔ایڈوائزر مذکورہ نے آئوٹ ڈور مریضوں سے متعلق امور پر بات کی اوراس سلسلہ میں ان کے نقطہ ہائے نظر سے آگاہی حاصل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جھنگ کے زیر اہتمام کمیونٹی فیڈر سکول بستی پرائیاں والی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئر مین یونین کونسل مہر حاجی عمر درازمہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں معززین علاقہ اور بچوں کے والدین نے شمولیت کی۔تقریب میں فیڈر سکول کے 72بچوں میں یونیفارم اور جرسیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ماسٹر ہائی سکول کوٹ خیرا غلام جیلانی نے این سی ایچ ڈی اور فیڈر سکول کی ٹیچرز کی کوششوں کو سراہا۔تقریب میں منیجر این سی ایچ ڈی ملک احسان کمبوہ،ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ایجوکیشن ملک محمد رمضان ،ڈسٹرکٹ پروگرام لٹریسی سید حماد حسین شاہ اور مرکز کوآرڈی نیٹرعقیلہ نازش نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ وضلعی رہنما ملک عبدالرزاق کھوکھر ، ضلعی ترجمان عبدالرحمن عزیز،حافظ محمد طارق ،مولانا پیر اشرف، قاری محمد اقبال حیدری ، امجد اقبال ساجد ، قاری محمد طاہر ودیگر رہنمائوں نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ انسانی جانوں کا ضیا ء درندگی کی انتہا ہے اور یہ دہشت گرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے قانون نافذ کر نے والے ادارے پو ری قوت سے دہشت گردی کو کچل دیں اور امن امان قائم کریں۔