جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ میں مستقل ڈی سی او تعینات کیا جائے۔٭ تقریباََ دو ماہ سے ضلع مستقل ڈی سی او سے محروم ہے۔ ٭ شہباز شریف اپنے آپ کو جھنگ کا بھی وزیر اعلیٰ سمجھیں۔ یہ بات بہادر خان جھگڑ امیر جماعت اسلامی جھنگ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کی کوئی فکر نہ ہے اور جھنگ کے عوامی نمائندے بھی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس نہیں کرتے،جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ضلع میں مستقل ڈی سی او نہیں ہے اور معاملات ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چلائے جا رہے ہیں۔ قائم مقام ڈی سی او شوکت کھچی صاحب حسب استطاعت بہت دوڑ دھوپ کر رہے ہیں لیکن دو اضلاع کو چلانا بالخصوص رمضان المبارک میں جبکہ رمضان بازاروں کی نگرانی بذات خود ایک بہت بڑا ٹاسک ہے اور مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں بھی جھنگ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جاتا ہے حتیٰ کہ پنجاب کی مصروف ترین شاہراہ جھنگ فیصل آباد روڈ کو دورویہ بنانے کا منظور شدہ منصوبہ بھی کھٹائی میں ڈال دیا گیا ہے اور ضلع فیصل آباد کی حدود سے آگے اس پر کام بند کر کے اس کی رقم میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر خرچ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوراََ ڈی سی او جھنگ کی تقرری عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رمضان المبارک میںزکواةاور فطرانہ غریب اور بیوگان کو دیکر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا افضل ترین عباد ت ہے ان خیالات کا اظہارآل پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین چوہدری ناصرمحمودنے اپنے ایک بیان میں کہاانہوں نے کہا کہ رمضان ا لمبار ک برکتوں،رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اور حضور نبی کریم ۖکی خوشنودی حاصل کرنیکا آسان ذریعہ غریب ،ناداربیو گان کو ا پنی خوشیوں میں شامل کرنا افضل ترین عبادت سے کم نہیں ہے اپنی مدد آپکے تحت معاشرے میں بہتر تبدیلی لانے کیلئے عملی طور پر کوشاں رہیں ہما را مذہب دین اسلام ہمیں ایک دوسرے لکی ہر ممکن مدد کرنیکا اور دکھ درد میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے دنیا وآخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کیلئے حقوق العباد کی ادائیگی بے حد ضروری ہے قیامت کر روز وہی لوگ سرخرو ہونگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میںضلعی انتظامیہ کے افسران اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے سستے رمضان بازاروں اورشہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا روزانہ کی بنیاد پرمعائنہ کر رہے ہیں۔اس ضمن میں عوامی ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس حوالہ سے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرمحمد اویس ملک نے ڈی پی او ہمایوں مسعودسندھو کے ہمراہ شہر کی مرکزی سبزی و پھل منڈی میں بولی کے مراحل کا جائزہ لینے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، کوالٹی اور سٹاک کے حوالہ سے ضروری معلومات حاصل کی۔ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کوٹریفک کے بہائو اور سکیورٹی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی جبکہ اے ڈی سی محمد اویس ملک نے منڈ ی میں خریداروں اورآڑھتیو ں سے تبادلہ خیال کیا۔