اسلام آباد (جیوڈیسک) قیمتوں کے حساس انڈیکٹرز میں ایک ہفتے کے دوران اعشاریہ صفر، آٹھ فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔ آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح اعشاریہ دو فیصد بڑھ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو، لہسن،پیاز، چینی، گندم، ایل پی جی، دال ماش اور دودھ سمیت انیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، چکن اور دال مونگ سمیت چھ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیف، مٹن اور پٹرول سمیت اٹھائیس اشیا کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا۔