لیہ کی خبریں 28/5/2016

Layyah

Layyah

لیہ: شہریوں کے صبر کا امتحان لینے کی بجائے جلے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمرفوری تبدیل کرنے کاسسٹم بنایا جائے۔ ان خیالات کااظہار ناظم اطلاعات جماعت اہلسنت تحصیل لیہ، پریس سیکرٹری تنظیم آئمةالمساجدجماعت اہلسنت لیہ شہروانجمن اخبارفروشاں لیہ محمدصدیق پرہار نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ گرمیوں میں اوورلوڈہونے کی وجہ سے بجلی کے ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں ۔جلے ہوئے ٹرانسفار مراتارکرمرمت کرنے اوردوبارہ لگانے میں کئی کئی گھنٹے بعض اوقات کئی کئی دن لگ جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید گرمی میں بہت سی مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے۔گھروںمیں خواتین اوربچوںکاگرمی سے براحال ہوجاتا ہے ۔ علاوہ ازیں کاروباری طبقہ کاکاروبار اور ہنرمندوں کاکام بھی متاثرہوتا ہے۔محمد صدیق پرہار نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جوں ہی بجلی کاکوئی ٹرانسفار مرجل جائے اسے اتارکراس کی جگہ اسی پاورکاایک اورٹرانسفارمر لگادیا جائے ۔جلے ہوئے ٹرانسفار مر کو مرمت کرکے بوقت ضرورت کسی اورجلے ہوئے ٹرانسفارمرکی جگہ لگادیا جائے۔انہوںنے کہا کہ ٹرانسفارمرکے جلنے اوردوسراٹرانسفارمر لگانے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے ۔انہوںنے مزیدکہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر بجلی کے ٹرانسفارمراپ گریڈ کیے جائیں۔انہوںنے وزارت پانی وبجلی، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے افسران اورواپڈاسے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظرٹرانسفارمرفوری تبدیل کرنے کاسسٹم جلد سے جلداپنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ میںمنعقدہ محفل میلادمصطفی وگیارھویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سعیداحمدباروی نے کہا ہے کہ حقوق العبادکی ادائیگی اشد ضروری ہے۔اسلام نے بندوںپربندوں کے حقوق متعین کیے ہیں۔ جن کااداکرنا ہم مسلمانوں کیلئے ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ اسلام میں ماں باپ، والدین ، اولاد، میاں بیوی، ہمسائے، استاد، مرشد، امام مسجد، افسر، ماتحت،سسر، ساس، داماد، بہوسمیت زندگی کے تمام رشتوں اورتعلقات والوں کے حقوق متعین کردیے ہیں۔علامہ سعید احمد باروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے حقوق اداکرکے ہم ملک میں امن کے قیام میں اپناکرداراداکرسکتے ہیں اورمعاشرہ کوپرامن اورخوشگواربناسکتے ہیں۔محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ:انجمن اخبارفروشاں لیہ کاایک ہنگامی اجلاس ڈسڑکٹ پریس کلب لیہ میں ہوا۔ جس کی صدارت سینئر صحافی چوہدری خالد شفیق احمدنے کی۔اجلاس میں انجمن اخبارفرشاں لیہ کی متفقہ طورپر تنظیم نوکی گئی۔ جس کے مطابق سپرپرست اعلیٰ چوہدری خالد شفیق احمد، صدرزین علی کھوکھر، نائب صدر محمداسد، جنرل سیکرٹری فخر سیف باجوہ، جوائنٹ سیکرٹری شکیل احمد، فنانس سیکرٹری ثناء اللہ گرواں، سیکرٹری اطلاعات حسن بلال قریشی اورپریس سیکرٹری محمدصدیق پرہارکومنتخب کیاگیا۔چوہدری خالد شفیق ، زین علی کھوکھرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخبارفروشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرائے جائیں گے۔ان کی فلاح وبہبودکیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔