کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اوگرا اور وفاقی حکومت سے 24 ستمبرکو جواب طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مسز اشرف جہاں پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار فیض الحسن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔عدالت عالیہ نے اس درخواست پر اوگرا اور وفاقی حکومت سے 24 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔