کراچی (جیوڈیسک) ٹماٹر کی قیمتوں کو لگام دینے کیلئے بھارت سے ٹماٹر خریدنے کے سودے شروع ہو گئے۔ ملک میں ٹماٹر کی قیمتوں کو استحکام دینے کے لیے اسے بھارت سے درآمد کیا جارہا ہے۔
1200 ٹن ٹماٹر لیے بحری جاز آئندہ ہفتے کراچی کی بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے۔ ریٹیل سطح پر ٹماٹر کی قیمتوں نے پھر سے رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔کراچی کے بازاروں میں ٹماٹر 100 روپے فی کلو تک پہنچ جانے کے بعد تاجروں نے اس کی خریداری بھارت سے شروع کردی ہے۔
امپورٹرز پڑوسی ملک سے 90 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر درآمد کر رہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف بلوچستان سے ملک بھر میں ٹماٹر کی سپلائی کی جارہی ہے اور بھارتی ٹماٹر مارکیٹ میں آنے کے بعد بڑھتی ہوئی قیمتوں میں استحکام دیکھا جاسکتا ہے۔