وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)پٹرول کی قیمتیں کم ہوگئیں، ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہ آنے دی، رکشہ مالکان کوزائد کرایہ وصولیوں کی کھلی چھٹی۔
شہر ی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے سٹاپوں پر چلنے والے رکشہ مالکان نے کرایہ کی قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے شہریوں کومزید کرائے بڑھانے پر مجبور کرنا شروع کردیا ہے لاہوری درواز ہ سے الہ آباد تک ڈیڑھ دو کلومیٹر فاصلہ کا کرایہ ابھی بھی15روپے وصول کیا جارہا ہے۔
جبکہ قریبی دیہاتوں کو جانے والے رکشہ مالکان شہریوں سے منہ مانگا کرایہ وصول کرتے ہیں۔ سوہدرہ، دھونکل، ونجووالی اور دیگر مقامات کیلئے20 سے25 روپے فی سواری کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ایک مخصوص طبقہ فائدے اٹھا رہا ہے عام آدمی کو ریلیف دلانے کیلئے انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہے ۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد، ڈی سی اوگوجرانوالہ اور دیگر حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔