پائی خیل کی خبریں 17/9/2017

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) سی او ایجوکیشن مہر آفتاب سیال کا گورنمنٹ پرائمری سکول عمر آباد پائی خیل کا دورہ، ترقیاتی فنڈ کا اعلان تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی مہر آفتاب سیال نے گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآبادپائی خیل کے 4لاکھ کے فنڈز کا اعلان کردیا۔گزشتہ روزانہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرتحصیل میانوالی محمدمدنی شاہ اوراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرمرکزپائی خیل محمداسدکلیم خان کے ہمراہ سکول کادورہ کرتے ہوئے تدریسی سرگرمیوں کاجائزہ لیاانہوں نے علاقہ مکینوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فنڈز سے ترجیحی بنیادوں پر سکول میں چاردیواری،بیت الخلائ،بجلی اورکلاس رومزبنائے جائیں گے۔

پائی خیل(نامہ نگار)ملک کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے ضلع میانوالی کی دھرتی کے عظیم سپوت محمد حسن شہیدکا یوم شہادت انکے آبائی گاﺅں دامن کوہ سوانس میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ضلع میانوالی کی دھرتی کے عظیم سپوت محمد حسن شہیدجنہوں نے سولہ ستمبر 1965ءکی جنگ میں سیالکوٹ کے مقام پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ۔گزشتہ روزہفتہ کوان کی برسی پرعلاقہ مکینوں ،رشتہ داروں اور دوست احباب نے قرآن خوانی کی صدقہ خیرات کااہتمام کیا۔برسی کے موقع پرکوئی سرکاری تقریب منعقدنہیں کی گئی اورنہ ہی کسی افسراورضلعی انتظامیہ کے نمائندہ نے شرکت کی۔