لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکہ کی عدالت نے کہا ہے کہ پرائمری کی سطح پر طلباء کو یوگا کی تعلیم سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ کیلیفورنیا کی عدالت نے قرار دیا ہے کہ طلباء کو پرائمری کی سطح پر یوگا کی کلاسیں پڑھانے سے طلباء کی مذہبی آزادی متاثر نہیں ہوتی۔
طلباء کے والدین نے شکایت کی تھی کہ یوگا کلاسوں کے ذریعے ہندو اور بدھ مت کے عقائد کی ترویج کی جا رہی ہے۔
سان ڈیاگو کے قریب ضلع اینسی نیٹاس کے سکول کے 2 طلباء کے والدین نے شکایت کی تھی کہ سکول کے نصاب کے مطابق پڑھائی جانے والی یوگا کلاسوں سے ہمارے بچوں کی آئینی مذہبی آزادی متاثر ہو رہی ہے۔