کروڑ لعل عیسن (حسین طارق) وزیراعظم زرعی پیکج تحصیل کروڑ کے رہ جانے والے مزید14ہزار8سو 72 کاشت کاروں کے نام فائنل کرکے بھجوا دیے گئے۔
تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بلدیاتی الیکشن سے قبل ملک بھر کے کسانوں کیلئے 4ارب روپے کے زرعی پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت کپاس اور چاول کے کاشت کاروں کے لئے 5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے چیک دئے گئے لیکن اس کے باوجود اندازہ کے مطابق ایک لاکھ کے قریب کاشت کار وں کو امدادی رقم کے چیک نہ مل سکے جس پر مختلف شہروں میں کاشت کاروں نے احتجاج کیا اور درخواستیں دیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے محکمہ ریونیو کو رہ جانے والے کاشت کاروں کے نام فائنل کر کے بھجوانے کا حکم دیا گیا تھا۔
محکمہ ریونیوتحصیل کروڑ نے اطلاع کے مطابق14ہزار 8سو 72کاشت کاروں کے نام بھجوا دیے ہیں ہر حلقہ قانو نگوہی کے پٹواریوں نے کاشت کاروں کی ملکیت اور کاشت چیک کر کے خسراجات بنا کر درخواستوں کے ساتھ لف کئے لیکن کروڑ نشیب سمیت اشتمال کے علاقوں میں جہاں پر قلعہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے خسرا گرداوری ممکن نہیں۔
بلکہ قسط واری نمبران کے تحت کاشت کا ریکارڈ موجود ہے لحاظہ ان علاقوں کے کاشت کاروں کی خسرہ جات کی کاپی لف نہ کی گئی ہے بلکہ ریکارڈ فارم میں کاشت درج کردی گئی ہے کاشت کاروں کے مطابق اس میں ہمارا تو کوئی قسور نہیں بلکہ محکمہ ریونیو ہی اس کا راستہ نکالے۔